कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملّت نگر میں آلودہ پانی کی فراہمی پر عوام میں تشویش

پائپ لائن کی فوری مرمت کرنے سماجی کارکن عبدالرحیم پٹیل کا مطالبہ

ناندیڑ: 2؍جولائی ( نامہ نگار) واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 11 کے تحت ملّت نگر گلی نمبر 11 سے مجاہد چوک تک پینے کے پانی کی پائپ لائن سے آلودہ اور گدلا پانی سپلائی ہونے کے باعث مقامی شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ اس مسئلے کے فوری حل کے لیے مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی سیل کے بلاک صدر عبدالرحیم پٹیل نے محکمۂ آبرسانی کے چیف ایگزیکٹیو انجینئر کو تحریری درخواست پیش کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ علاقے میں پائپ لائن کے ذریعے فراہم کیا جانے والا پینے کا پانی آلودہ ہونے کے باعث شہریوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں، جبکہ مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا اندیشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔ اس صورتحال سے مقامی باشندوں میں سخت ناراضگی پائی جا رہی ہے۔عبدالرحیم پٹیل نے اپنے مکتوب میں مطالبہ کیا ہے کہ ملّت نگر گلی نمبر 11 سے مجاہد چوک تک بچھائی گئی پانی کی پائپ لائن کی فوری مرمت کی جائے اور شہریوں کو صاف و شفاف پینے کا پانی فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔اس درخواست کی ایک نقل ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو بھی روانہ کی گئی ہے تاکہ مسئلے کے حل کے لیے فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے