कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملاڈ میں راحت کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹی لمیٹڈ کا باوقار افتتاح

ملاڈ :16؍جون (نمائندہ )13 جون 2026ء کو راحت کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹی لمیٹڈ، ملاڈ کی افتتاحی تقریب کامیابی کے ساتھ مالوانی، ممبئی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر علماء میٹ، معزز شخصیات و کارکنان میٹ اور افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔علماء میٹ میں مختلف علماء کرام کو کریڈٹ سوسائٹیز کے تعارف، ان کی افادیت اور معاشرے پر مثبت اثرات سے آگاہ کیا گیا۔ شرکاء کے شریعت سے متعلق سوالات کے اطمینان بخش جوابات بھی پیش کیے گئے۔بعد ازاں معزز شخصیات و کارکنان کی نشست میں کریڈٹ سوسائٹیز کی اہمیت، مقاصد اور معاشرتی کردار پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں نشستیں منت بینکوئٹ ہال میں منعقد ہوئیں۔افتتاحی تقریب راحت کریڈٹ سوسائٹی، مالوانی گیٹ نمبر 5 کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ پروگرام کا آغاز جناب راشد خان صاحب کی تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا، جبکہ مولانا محمد الیاس خان فلاحی صاحب (امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر) نے فیتہ کاٹ کر سوسائٹی کا باقاعدہ افتتاح کیا اور دعا فرمائی۔اس موقع پر مختلف سماجی، تعلیمی اور عوامی شخصیات نے شرکت کی، جن میں نور الہدیٰ صدیقی صاحب، عبدالحسیب بھٹکر صاحب، شاکر شیخ صاحب، اسلم شیخ (ایم ایل اے)، جمیل مرچنٹ اور دیگر معزز مہمان شامل تھے۔شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ راحت کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹی لمیٹڈ، ملاڈ معاشرے کے پسماندہ طبقات کی معاشی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرے گی اور سودی نظام سے متاثر افراد کے لیے ایک بہتر اور قابلِ اعتماد متبادل ثابت ہوگی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے