कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مقابلہ جاتی امتحان میں موئید المسلمین پرائمری اسکول کے طلبہ کی شاندار کامیابی

پربھنی: 8؍مئی ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )الفیض فاؤنڈیشن جلگاؤں، مہاراشٹر کے زیرِ اہتمام منعقدہ اردو اسکول مقابلہ جاتی ابتدائی تیاری امتحان میں موئید المسلمین پرائمری اسکول، کچی بازار پربھنی کے طلبہ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکول کا نام روشن کیا۔ اس مقابلے میں اسکول کے کل 41 طلبہ نے شرکت کی۔نتائج کے مطابق ریاست مہاراشٹر سطح پر طالبہ اشبہ فاطمہ عبدالوحید نے اول مقام حاصل کیا۔ اسی طرح ضلع پربھنی سطح پر طالبہ زویا فاطمہ موسیٰ عبداللہ چاؤس نے دوم مقام حاصل کیا۔ اسی طرح تعلقہ پربھنی سطح پر سید مبشر ثاقب سید امین نے اول مقام حاصل کیا، جبکہ علینہ مہرین شیخ وسیم الدین اور شیان عمر شیخ جاوید نے مشترکہ طور پر دوم مقام حاصل کیا۔ مزید برآں سید رومان سید واحد نے سوم مقام حاصل کیا۔علاوہ ازیں اسکول سطح پر حمیرا فاطمہ شیخ صادق اور محمد ابوطلحہ محمد طارق نے اول مقام حاصل کیا۔اس شاندار کامیابی کے موقع پر اسکول میں ایک مختصر استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر مدرس صاحب نے کامیاب طلبہ کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر سوسائٹی کے صدر افضل پاڈیلا صاحب،سکریٹری خمیسہ غلام محمد صاحب،موسی یوسف ناگانی صاحب، خمیسہ محمد جنید صاحب اوراسکول کےتمام اساتذہ نےکامیاب طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں طلبہ کی محنت، لگن اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا نتیجہ ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے