कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحصیل میں اول، ضلع میں دوم: عفیفہ انعم سعید خان کی نمایاں کامیابی

سیرۃ کوئز مقابلے میں 12,500 روپے نقد انعام حاصل کیا

ملکاپور: 30 /ستمبر (محمد احسان سر) موصولہ اطلاعات کے مطابق تحفّظِ ناموسِ رسالت بورڈ، بلڈھانہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ ضلعی سطح کے سیرۃ کوئز مقابلے میں ملکاپور کی پانچویں جماعت کی ہونہار طالبہ عفیفہ انعم سعید خان نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ضلع بلڈھانہ میں دوسرا مقام حاصل کیا اور 12,500 روپے نقد انعام کی حقدار قرار پائیں. اس سے قبل عفیفہ انعم نے تحصیل سطح کے مقابلے میں اول مقام حاصل کرکے ضلعی سطح کے مقابلے کے لیے اپنی جگہ بنائی تھی. عفیفہ انعم کی یہ کامیابی ان کی مسلسل محنت، مطالعے سے دلچسپی، سیرتِ نبوی ﷺ سے والہانہ عقیدت اور دینی معلومات کے حصول کے لیے ان کی سنجیدہ کاوشوں کا مظہر قرار دی جا رہی ہے. تحصیل سطح پر پہلی پوزیشن کے بعد ضلعی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کرنا ان کی علمی استعداد اور مقابلے کے لیے کی گئی بھرپور تیاری کی عکاسی کرتا ہے. ان کی کامیابی کی خبر ملتے ہی اہلِ خانہ، اساتذہ، دینی مربیوں، سرپرستوں اور احباب کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا. مختلف سماجی، تعلیمی اور دینی شخصیات نے عفیفہ انعم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ و طالبات کی ایسی کامیابیاں نہ صرف ان کی ذاتی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں بلکہ نئی نسل میں سیرتِ طیبہ کے مطالعے، دینی شعور اور علمی سرگرمیوں کے رجحان کو بھی فروغ دیتی ہیں. مبارکباد پیش کرنے والوں نے عفیفہ انعم سعید خان کے والدین، اساتذہ اور دینی رہنماؤں کی کاوشوں کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ عفیفہ مستقبل میں بھی اپنی تعلیمی و علمی صلاحیتوں کے ذریعے نمایاں کامیابیاں حاصل کرتی رہیں گی. اس موقع پر عفیفہ انعم سعید خان کے روشن مستقبل، مزید علمی کامیابیوں اور نیک مقاصد میں کامیابی کے لیے دعاؤں کا اظہار کیا گیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے