कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مفت درسی کتب کی تقسیم؛ علمی سفر کا پُرجوش آغاز

پربھنی:18؍جون (  ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )حکومتِ مہاراشٹر کی جانب سے فراہم کردہ مفت درسی کتب موئید المسلمین پرائمری اسکول، کچی بازار، پربھنی میں نئے تعلیمی سال 2026-27 کے آغاز پر جماعت اول تا ہفتم کے طلبہ میں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر ہیڈماسٹر محمد خالد، انچارج محمد فاروق، جلیل احمد اور دیگر جماعتی اساتذہ کے ہاتھوں طلبہ میں درسی کتب تقسیم کی گئیں۔ نئی کتابیں ملتے ہی طلبہ کے چہروں پر خوشی، جوش و خروش اور نئے تعلیمی سال کے تئیں دلچسپی نمایاں طور پر دکھائی دے رہی تھی۔اس درسی کتب تقسیم پروگرام میں دی میمن مرچنٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خمیسہ غلام محمد مِٹھّو، رکن موسیٰ یوسف ناگانی اور رکن خمیسہ محمد جنید کی خصوصی سرپرستی و رہنمائی حاصل رہی۔ ان کی حوصلہ افزا رہنمائی کے باعث یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ ادارے کے ذمہ داران نے طلبہ کو دلجمعی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے اور اپنے والدین و اسکول کا نام روشن کرنے کی تلقین کی۔تقسیمِ کتب کے موقع پر اسکول میں خوشی، تجسس اور نئی امیدوں سے بھرپور ایک خوشگوار ماحول دیکھنے میں آیا۔ طلبہ نے نئے تعلیمی سال کے لیے ضروری کتابیں حاصل کرکے اپنے تعلیمی سفر کا پُرجوش آغاز کیا۔ اس موقع پر اساتذہ نے طلبہ کو کتابوں کے مؤثر استعمال، وقت کی پابندی، نظم و ضبط، باقاعدہ حاضری اور مسلسل محنت کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
اس سال کی تھیم "Good to Great” کے تحت طلبہ کو یہ پیغام بھی دیا گیا کہ وہ معیاری تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنی ہمہ جہت صلاحیتوں کو فروغ دیں اور زندگی کے ہر میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے