कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسہ تحتانیہ ذکور مدینتہ العلوم لال باڑہ، ناندیڑ میں الوداعی تقریب

ناندیڑ: 30؍ جون (راست) آج بتاریخ 30 جون 2026ء بروز منگل مدرسہ تحتانیہ ذکور مدینتہ العلوم لال باڑہ کے سینئر مدرس محترم مجیب الدین فاروقی صاحب کی الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ بعد ازاں گلپوشی کی گئی۔ مدرسہ کے اساتذہ، صدر معلمہ اور طلبہ و طالبات نے ایک ایسے استاد، جنہوں نے اپنی زندگی کے 35 سال تک اس ادارے کی شان بڑھائی، طلبہ کے مستقبل کو تابناک بنانے کے لیے حتی المقدور کوشش کی اور تعلیم کے معیار کو بڑھایا، یعنی محترم مجیب الدین فاروقی صاحب کی خدمات کو سراہا۔محترمہ نسرین فاطمہ صاحبہ، محترم نعیم احمد صاحب اور محترم شاہد انور صاحب نے اپنی تقریر میں کہا کہ تدریس کے ساتھ ساتھ مجیب الدین فاروقی صاحب نے طلبہ کے اندر خود اعتمادی، نظم و ضبط، اخلاقیات اور محنت کی ایسی بنیاد رکھی کہ آج طلبہ ہمارے اسکول کا سرمایہ بن چکے ہیں۔آپ نے صرف نوکری نہیں کی بلکہ ایک مشن انجام دیا۔ سینکڑوں طلبہ آج ڈاکٹر، انجینئر، آفیسر اور کامیاب انسان بنے ہوئے ہیں، اور سب کے دل میں آپ کا ایک الگ مقام ہے۔ آپ کے اندازِ تدریس نے کمزور طلبہ میں بھی آگے بڑھنے کی لگن پیدا کی۔ صدر معلمہ نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ معلم کبھی ریٹائر نہیں ہوتا۔ ملازمت کے لیے متعین مدت ضرور ختم ہوتی ہے، مگر جو علم، کردار اور اقدار وہ چھوڑ کر جاتا ہے، وہ کبھی ریٹائر نہیں ہوتے۔ وہ ہمارے اسکول میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ انھوں نے ان دعائیہ کلمات پر اپنی تقریر ختم کی کہ ہم سب کی جانب سے مجیب سر کے لیے دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو صحت، خوشی اور سکون سے بھرپور ریٹائرڈ زندگی عطا فرمائے۔ آپ کا خاندان خوشحال رہے۔ اور کہا کہ جب کبھی دل چاہے، یہ اسکول آپ کا گھر ہے، آپ کو یہاں ہمیشہ خوش آمدید کہا جائے گا۔آپ جائیں گے تو خالی جگہ چھوڑ جائیں گے، مگر آپ کی مثالیں ہمیشہ ہمارے سامنے رہیں گی۔ واضح ہو کہ یہ خلوص و محبت بھری وداعی تقریب مدرسۂ ہٰذا کی برانچس پر بھی منعقد کی جا رہی ہے۔ کل عمر کالونی برانچ پر ساتھی اساتذہ نے مجیب الدین صاحب سے اپنے خلوص و محبت کا اظہار کیا۔محترم مجیب الدین فاروقی صاحب نے اپنے ساتھی ٹیچرز کے خلوص اور محبتوں کا بہترین الفاظ میں اعتراف کیا اور یہ آپسی خلوص و محبت تاحیات برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ مجلسِ انتظامیہ اور اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسکول کی ترقی اور بہتری کے لیے دعا کی۔اسی کے ساتھ یہ باوقار تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے