कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مجلس کے سینئر قائد الحاج سید معین نے ایس آئی آر کے کاموں کا لیا جائزہ

ناندیڑ :یکم؍جولائی (نامہ نگار) مجلس کے سینئر قائد الحاج سید معین نے ناندیڑ شہر میں جاری ایس آئی آر سے متعلق کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں انھوں نے وارڈ نمبر 11، وارڈ نمبر 12، وارڈ نمبر 13 اور وارڈ نمبر 15 کا دورہ کرتے ہوئے مختلف مراکز پر جاری کاموں کی رفتار، انتظامات اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر سابق اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین شمیم عبداللہ اور مجلس کے کارپوریٹرس بھی موجود تھے۔ انھوں نے مختلف مقامات پر ذمہ داران سے تبادلۂ خیال کرتے ہوئے کاموں کی پیش رفت سے آگاہی حاصل کی۔دورے کے دوران الحاج سید معین نے کہا کہ مجلس عوام کے حقوق کے تحفظ اور ایس آئی آر کے سلسلے میں ہر مومن کی رہنمائی کے لیے مسلسل کوشش کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجلس ہر میدان میں عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ حاضر رہی ہے اور آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہے گی۔انھوں نے ذمہ داران کو ہدایت دی کہ ایس آئی آر سے متعلق کاموں میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو بروقت رہنمائی اور ضروری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے