कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مانو کی نئی تعلیمی پالیسی 2020 ورکشاپ سے ملت کے 39 اساتذہ مستفید

اکولہ :14؍جون(نمائندہ): حاجی نگر اکوٹ فائل میں واقع ملت تعلیمی کیمپس اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنے معلمین و معلمات کو مصنوعی ذہانت اور مسابقتی سرگرمیوں میں ہمیشہ مکمل طور پر قابل اور پابند رہنے کے لیے مختلف سرگرمیاں انجام دیتارہتا ہے۔ تاکہ اساتذہ وقت کے تقاضوں کے مطابق طلبہ کیلئےاپنے تدریسی کام میں ماہر اور کامیاب رہیں۔اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے حال ہی میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد (مانو) اور ارسطو کالج حیدرآباد کے زیر اہتمام نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق جدید تدریسی طریقوں کا علم حاصل کرنے کے لیے ماہرین کی رہنمائی میں 25 گھنٹے پر مبنی آن لائن ورکشاپ 15 مئی سے 4 جون 2026 تک روزانہ دوپہر 3:00 سے 5:00 بجے تک منعقد کیا گیا ۔ ورکشاپ مکمل کرنے والے تمام معلمین و معلمات کا آف لائن سرٹیفکیٹ دے کر اعزاز کیا گیا۔جس میں ملت اردو پرائمری، ہائی پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول کے 39 اساتذہ نے یہ CPD آن لائن ورکشاپ مکمل کر کے اپنا مقام اور اسکول کی شان میں اضافہ کیا۔اس ورکشاپ میں اساتذہ کے لیے AI سرگرمیوں کا استعمال، طلبہ کی ذہنی صحت، پڑھانے کے طریقے کے طور پر کہانی سنانا، طلبہ کو مصروف رکھنا، عملی تدریس، اقدار کی تعلیم، کلاس روم کا نظم، تنقیدی سوچ پیدا کرنا، زندگی کی مہارتیں، سیکھنے کی مہارتیں، خواندگی کی مہارتیں، مسابقتی مہارت پر مبنی تعلیم، خوشگوار تدریس، اساتذہ کے لیے تناؤ کا انتظام، جیسے کئی موضوعات پر ورکشاپ میں رہنمائی کی گئی۔اسی مناسبت سے ایک تقریب میں ان تمام کامیاب تربیت یافتہ معلمین و معلمات کا استقبال کرنے کے لیے ادارے کے CEO سرفراز نواز خان کے ہاتھوں سرٹیفکیٹ دے کر اعزاز کیا گیا۔ اس موقع پر سرفراز نواز خان نے کہا کہ چھٹیوں میں اپنا وقت نکال کر آن لائن ورکشاپ میں حصہ لینا تحریک انگیز کام ہے۔ کئی اساتذہ پوری ورکشاپ میں سرگرم رہے۔ اس ورکشاپ کی ویڈیو مانو کے یوٹیوب پر مفت حاصل کر سکتے ہیں۔اس وقت ادارے کے ڈائریکٹر ایڈوکیٹ ربيع احمد خان، پرنسپل مبین الرحمن، صدر معلمہ کوثر جہاں، صدر معلم محمد حسیب، محمد افسر، شاہینہ تبسم، نورجہاں پروین، ریحانہ بی، فاطمہ انجم، نعمت علی، سید مظہر، سید سہیل علی، خورشید علی، سید عتیق، فیاض انعامدار، محمد فیاض، ڈاکٹر رضوان خان، انیک ارشد، شیخ ندیم، محمد عابد، نعمان عابد، محمد اظہار احمد، محمد ثاقب، شمائلہ انجم، شگفتہ پروین، شکیلہ بیگم، نیلوفر مہرین، اسماء پروین، نُزہت کوثر، کوثر امتیاز خان، شمیم اختر، مہناز علی، سائمہ ثروت، فرحت انجم، شبنم بانو، سعدیہ انعامدار ، آصف خان، غلام صوفی خان، قاضی اظہر، مسیب جواد اور دیگر عملہ موجود تھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے