कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤیدالمسلمین ہائی اسکول پر صدر مدرس محمد عبدالباسط کی تقرری اور طالبہ عائشہ فرذین کی شاندار کامیابی پر تہنیتی تقریب

پربھنی :26؍مئی(نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف):مؤیدالمسلمین ہائی اسکول پربھنی سے وابستہ دو خوشیوں کے موقع پر عبدالباسط صاحب کے مکان پر ایک باوقار تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں محمد اشرف سر ( اورنگ آباد ) اور صابر بیگ سر نے شرکت کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر محمد عبدالباسط سر کو مؤیدالمسلمین ہائی اسکول پربھنی کے صدر مدرس (ہیڈ ماسٹر) کے عہدہ پر فائز ہونے پر دل کی گہرائیوں سے تہنیت پیش کی گئی۔اور ان کی علمی و تدریسی خدمات، تجربہ اور بہترین قیادت کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اسی تقریب میں ایک اور خوشی کا اظہار آپ کی بھتیجی اور محمد عبدالواجد سر کی دختر عائشہ فرذین کی نمایاں تعلیمی کامیابی پر کیا گیا، جنہوں نے دہم بورڈ امتحان میں 93 فیصد نمبر حاصل کرکے اپنے والدین اور ادارے کا نام روشن کیا۔ دونوں اساتذہ نے طالبہ کی محنت، لگن اور اساتذہ کی رہنمائی کو سراہا۔اوران دونوں شخصیات کی خدمت میں تہنیتی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کامیابیاں معاشرے کے لیے باعثِ فخر اور دیگر طلبہ کے لیے مشعلِ راہ ہوتی ہیں۔ صابر سر اور اشرف سر نے محمد عبدالباسط سر کے لیے کامیاب قیادت اور عائشہ فرذین کے لیے مزید درخشاں مستقبل کی دعا کی۔ تقریب خوشگوار اور دعائیہ ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے