कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عراقچی ایرانی مطالبات پاکستان کو سونپ کر روانہ، امریکی وفد سے ملاقات نہ ہو سکی

تہران:26؍اپریل:پاکستانی حکام کی جانب سے آج ہفتے کے روز امریکی اور ایرانی فریقین کو مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے آمادہ کرنے کی کوششیں بہ ظاہر بارآور ثابت نہیں ہو سکیں۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مقامی حکام سے ملاقاتوں کے بعد اسلام آباد سے روانہ ہو گئے ہیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران انہوں نے ایرانی موقف اور تہران کے مطالبات کی وضاحت کی۔ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ عباس عراقچی نے شہباز شریف سے ملاقات کے دوران جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کے حوالے سے تہران کا موقف بیان کیا۔ انہوں نے لبنان پر جاری اسرائیلی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے اسلام آباد کی دلچسپی کو سراہا۔ایرانی وزیر نے جنگ بندی، اپنے ملک پر مسلط جنگ کے خاتمے کے لیے اسلام آباد کی کوششوں اور مذاکرات کی میزبانی کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا۔
ایران کے مطالبات کیا ہیں؟
مقامی حکام کو پیش کیے گئے اہم ایرانی مطالبات میں ایرانی بندرگاہوں کا امریکی بحری محاصرہ ختم کرنا، امریکی دھمکیوں اور جاری جنگ کا خاتمہ، نیز حد سے بڑھی ہوئی شرائط (بشمول یورینیم کی افزودگی سے مکمل دستبرداری) سے پیچھے ہٹنا شامل ہے۔یاد رہے کہ عباس عراقچی کل جمعہ کو اسلام آباد پہنچے تھے جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی تھی۔آج صبح بھی انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی اور بعد ازاں وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملے جہاں اس اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور آرمی چیف نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق اس ملاقات میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کی سربراہی میں امریکی وفد کی رات گئے اسلام آباد آمد متوقع تھی تاکہ مقامی حکام سے مذاکرات کیے جا سکیں۔دو ہفتے قبل اسلام آباد میں ایرانی اور امریکی فریقین کے درمیان ہونے والے براہ راست مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی معاہدے کے ختم ہونے کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
امریکہ نے 13 اپریل کو ایرانی بندرگاہوں کا بحری محاصرہ کر لیا تھا جبکہ ایرانی دھمکیوں کی وجہ سے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آمد و رفت لگ بھگ معطل ہو کر رہ گئی ہے۔دوسری جانب جمعہ کو تیل کی قیمتوں میں اس امید کے ساتھ کمی دیکھی گئی ہے کہ امن مذاکرات کا نیا دور آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی کی نقل و حرکت میں تہران کی جانب سے پیدا کردہ رکاوٹوں کا خاتمہ کر دے گا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے