कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عاصم ساجد خان کی ڈپلوما آی ٹی انجینیئرنگ میں نمایاں کامیابی

پونہ :20؍جون (راست)  ساجد سلیم خان کے فرزند عاصم ساجد خان نے حال ہی میں مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنکل ایجوکیشن ممبئی کے زیر اہتمام آخری سال کے ڈپلوما اِن آئی ٹی انجینئرنگ کے امتحان میں ۱۸۔۹۴فی صد مارکس حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی اور اپنے والدین، اساتذۂ کرام اور علاقے کا نام روشن کیا ۔دینی علوم کے حصول اور خانگی مصروفیات کے باوجود موصوف کی اس امتیازی کامیابی پر اہلِ خانہ، رشتہ داروں، دوست احباب اور تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔اس موقع پر مختلف سماجی، تعلیمی اور دینی شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید علمی، عملی اور پیشہ ورانہ کامیابیاں عطا فرمائے اور قوم و ملت کی خدمت کی توفیق بخشے۔ہم بھی اس ہونہار طالبِ علم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے تابناک مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں، عزتوں اور کامرانیوں سے نوازے۔ آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے