कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

طاقت

تحریر: مولانا میر ذاکر علی محمدی پربھنی 9881836729
بذریعہ نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف

طاقت کیا ہے؟ طاقت کی مختلف اقسام ہیں، طاقت صرف یہ نہیں کہ کسی کو مقابلہ میں شکست دے دیں یا کسی پر طاقت کے بل بوتے ظلم و ستم کریں۔ طاقت مختلف قسم کی ہوتی ہیں۔ سیاسی طاقت، اقتدار کی طاقت، مال و دولت کی طاقت، جسم اور جوانی کی طاقت، اور بھی بہت سی طاقت کی اقسام ہیں۔ پہلے ہم اس حدیث سے آغاز کرتے ہیں جو مذہب اسلام اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری تعلیمات اس بات پر ہماری توجہ مرکوز کراتی ہے۔ فرمایا کہ طاقت ور وہ نہیں جو غصے میں کسی اور کو پچھاڑ دے یا اسے شکست دے، بلکہ طاقت ور وہ ہے جو اپنے غصے کو قابو میں رکھے، اور کسی کو معاف کر دے۔ حدیث میں ہے۔ خیرالمال العفو، یعنی کسی سے عفو و صفح سے کام لینا بہترین دولت کے مترادف ہے۔ جو انسان کو طاقت اور قوت عطا ہوتی ہے، چاہے وہ سیاسی اقتدار کی ہو، یا مال و زر کی ہو، چاہے جسمانی طاقت و قوت کی ہو، اللہ رب العزت کی طرف سے ہوتی ہے۔ ان خیر من استاجرت القوی الامین۔ بے شک بہترین مزدور وہی ہے جو طاقت اور اس کے ساتھ امانت دار بھی ہو۔ اور اللہ کی طرف سے یہ خاص امتحان ہوتا ہے کہ اللہ کا عطا کردہ مال، اللہ کی عطا کردہ طاقت اور اللہ کا عطا کردہ علم، طاقت کہاں صرف ہوئی؟ مال کس جگہ صرف ہوا؟ اور علم پر عمل اور لوگوں کو علم کی ضیاء پاشی کیسے کی؟ اللہ نے آپ کو اقتدار سے نوازا ہے، تو طاقت اور مظاہرہ اس طرح ہونا چاہیے کہ لوگوں میں عدل و انصاف، اخلاقی اقدار کو پروان چڑھانے کی کاوشیں، اور قوم و ملت کے مفاد میں جستجو، اور تعلیمی استحکام کے لیے سعی اور جستجو ہی کسی امین، صادق، رہنما یا اہل اقتدار کی طاقت کا اصل مظہر ہے، جو قوم و ملت کی ترقی اور کامیابی کا سبب۔ طاقت کا استعمال اور غیر استعمال اس بات سے بھی یہ سمجھ میں آتا ہے کہ کبھی سکوت اور جواب نہ دینے سے بھی کامیابی اور بھلائی ہے۔ چنانچہ اس سے متعلق حدیث میں ہے۔ من صمت نجا۔ جس نے خاموشی اختیار کی وہ کامیاب انسان ہے، گرچہ کہ اس میں جواب دینے کی طاقت ہو۔ جاپان دنیا کا ترقی یافتہ ملک ہے، جو سائنس اور ایڈوانس ٹیکنالوجی میں کسی سے کم نہیں۔ امریکہ نے دوسری جنگ عظیم کے دوران 6 اگست 1945 کو جاپان کے دو اہم شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر بم گرائے تھے۔ جس سے جاپان کی بھاری معیشت اور جانی نقصان ہوا تھا۔ جاپان چاہتا تو اس کا ردعمل کرتا۔ جاپان نے بدلے کے بجائے ترقی کو چنا، جاپان نے سوچا کہ بدلے سے ملک اور تباہ ہوگا، اس لیے اس نے اور وہاں کے اہل اقتدار نے پورے انہماک سے تعلیم، ٹیکنالوجی، اور بہتر معیشت پر توجہ مرکوز کی، یہی وجہ ہے کہ جاپان معیشت، تعلیم، ٹیکنالوجی میں دنیا کا دوسرا ترقی یافتہ ملک بن گیا۔ ایک عربی کی کہاوت ہے، اذا تعارضا تساقطا، یعنی جب آپس میں دو چیزیں متصادم یا ٹکراتی ہیں، تو یقینی طور پر دونوں ختم ہو جاتی ہیں یا پھر دونوں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ لوگ پیسوں کو بڑی طاقت سمجھتے ہیں، اگر پیسہ بڑی طاقت ہوتا تو دنیا میں انگنت لوگ اربوں اور کھربوں پتی ہیں۔ جو پیسوں سے اپنی کڈنی اور کینسر جیسے مہلک امراض پر قابو پا نہیں سکتے۔ اور نہ ہی وہ رات میں میٹھی نیند خرید سکتے ہیں، نہ سو سکتے ہیں۔ اور نہ ہی پیسوں کی طاقت سے اپنی اضطرابی کیفیت کو ختم کر سکتے ہیں، اور نہ ہی وہ خوشیوں کو خرید سکتے ہیں۔ ارسطو اوناسس (Aristotle Onassis) مال و دولت کے اعتبار سے یونان کا سب سے بڑا جہاز ران تھا۔ 1906 میں ترکی میں پیدا ہوا۔ وہ اپنی دولت سے لاکھوں لوگوں کو امیر ترین بنا سکتا تھا۔ ایک بڑی معیشت کا مالک تھا۔ جب اس کو ایک مہلک بیماری (Myasthenia Gravis) لاحق ہوئی۔ تو اس نے اپنی دولت کا ایک بڑا حصہ علاج و معالجہ میں خرچ کیا۔ یہاں تک کہ ڈاکٹرز اس کی آنکھوں کے پلکوں کو سولیوشن لگا کر اوپر کرتے اور رات کو سولیوشن ہٹا کر پلکیں نیچے کی طرف یعنی بند کرتے۔ ارسطو اوناسس کہتا تھا کہ میری ساری دولت میری پلکوں کو درست کرنے لگ جائے تو کوئی حرج نہیں، لیکن وہ اتنی ساری دولت کا مالک ہونے کے باوجود اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔ اور 15 مارچ 1975 کو سانس رکنے سے 68 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوا۔ ہم ساری زندگی کمانے میں لگے رہتے ہیں۔ لیکن وہ دولت سے ہم زندگی کی ایک سانس بھی نہیں خرید سکتے۔ چنانچہ خدا کا ارشاد ہے، تم ہرگز نیکی کو نہیں پہنچ سکتے، جب تک کہ تم اپنے پسندیدہ مال کو ضرورت مندوں پر خرچ نہ کرو۔ آپ کو نیکی اور رضائے الٰہی کو پانے کے لیے لوگوں کی نصرت اور مدد لازمی ہے۔ اللہ نے انسان کو عقل سلیم عطا کی، قوت بصارت اور قوت سماعت عطا کی، اللہ نے انسان کو قوت گویائی دی جو صحیح معنوں میں انسان کے لیے ایک بڑی طاقت ہے، جو ہمیں اللہ کے شکر کی طرف دعوت سخن دیتی ہے۔ قرآن کریم نے ان لوگوں کا حال بیان کیا ہے، فرعون اقتدار اور بادشاہت پا کر اس قدر مغرور ہو گیا تھا کہ اس نے خدائی کا دعویٰ ہی کر لیا، جس کو اللہ نے ساری دنیا کے لیے نمونہ عبرت بنایا۔ انسان جھوٹی شہرت، جھوٹی عزت، اور مال بٹورنے کو کامیابی سمجھتا ہے۔ جو وہ شیطان کی روش پر چلتا ہے۔ آج ہم اگر مشاہدہ کریں تو ہمیں یہ دید کو ملتا ہے کہ ہم دنیا کمانے کے لیے کتنی سطحیت سے گر رہے ہیں۔ تھوڑا سا اقتدار پانے کے لیے غیروں کو خوش اور اللہ کو اور اس کے رسول کو ناراض کر رہے ہیں، اور یہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم طاقت ور ہیں۔ خدا کی قسم یہ کوئی طاقت نہیں ہے۔ طاقت وہ ہے جب آپ معاشرے میں برائی ہوتے ہوئے دیکھیں تو آپ کو چاہیے کہ اس کو طاقت سے روکیں، اگر یہ استطاعت نہیں تو اس کو پند و نصائح سے روکیں، اور اگر اس کی بھی طاقت نہ ہو تو دل میں برا سمجھیں۔ یہ آخری درجے کا ایمان ہے۔ لیکن آج لوگ برائی کو برائی نہیں سمجھ رہے ہیں۔ جس برائی کو ہمیں روکنا ہے، اسی میں ہم ملوث ہیں۔ بلکہ اس کو فروغ دینے میں پتا نہیں کس طرح کی شان و شوکت محسوس کر رہے ہیں۔ ذرا سے مفاد کے لیے ہم اپنی اسلامی تہذیب کو مجروح کر رہے ہیں۔ جبکہ پیغمبر اسلام نے ہمیں غیروں کی مشابہت اختیار کرنے سے منع فرمایا۔ جو غیروں کی مشابہت اختیار کرے گا وہ بروز قیامت اسی میں سے اٹھایا جائے گا۔ اگر ہمیں غیروں سے ہمدردی کرنا ہو تو دواخانوں اور ہاسپٹل کا دورہ کریں۔ مریضوں کی عیادت اور مدد کریں۔ ہاسپٹل کے ذمہ داروں سے اجازت لے کر انسانی ہمدردی اور خدمت کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں انہیں سمجھائیں۔ اور مریضوں اور ضرورت مندوں کی اس طرح مدد کریں۔ کیونکہ خدمت خلق سے ہی خدا کی دریافت ہوتی ہے۔ اور یہی سچی اور حقیقی طاقت ہے، جو انسانیت نوازی کو فروغ دینے میں معاون ہو۔ کیونکہ ایک انسان کی عزت نفس اور احترام کرنا، سب انسانوں کے احترام اور اس کی عزت نفس کو ملحوظ رکھنے کے مترادف ہے۔ کیونکہ ایسا انسان سارے انسانوں کی بھلائی اور مفاد میں کام کرتا ہے۔ اور کسی انسان کا قتل یا اس کی عزت نفس کو مجروح کرنا سارے انسانوں کے قتل اور اس کی عزت نفس کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے