कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اردو گھر ناندیڑ میں مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے مفت کوچنگ کلاسیں شروع کرنے کا مطالبہ

ناندیڑ:18؍نومبر (نامہ نگار)  ناندیڑ شہر کے اردو گھر میں اردو داں اقلیتی سماج کے غریب اور ہونہار طلبہ کے لیے مسابقتی امتحانات کی تیاری کے مقصد سے مفت کوچنگ کلاسیں شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 17 نومبر 2026ء کو ایڈیشنل ضلع کلکٹر، ناندیڑ کو ایک تحریری محضر پیش کیا گیا۔اردو داں اقلیتی سماج کے متعدد طلبہ معاشی تنگی کے باعث مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے ضروری رہنمائی اور تربیت حاصل نہیں کر پاتے۔ ایسے طلبہ کو کم اور مناسب اخراجات میں معیاری رہنمائی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ناندیڑ شہر کے اردو گھر میں کوچنگ کلاسیں شروع ہونے سے طلبہ کو مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم میسر آئے گا۔اس اقدام سے اردو داں طلبہ میں مسابقتی امتحانات کے تئیں دلچسپی اور شوق پیدا ہوگا۔ اس کے علاوہ انہیں اپنا مستقبل سنوارنے اور انتظامی خدمات میں مقام حاصل کرنے کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ محضر میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کی تعلیمی اور سماجی ترقی کے لیے یہ اقدام انتہائی اہم ثابت ہوگا۔اس ضمن میں ضلع کلکٹر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ذاتی طور پر اس معاملے میں دلچسپی لیتے ہوئے اردو گھر میں کوچنگ کلاسیں شروع کرنے کے لیے ضروری جگہ فراہم کریں۔ اس کے ساتھ ہی مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے درکار تمام تعلیمی مواد اور ضروری سہولیات کا بھی انتظام کیا جائے۔اس محضر کی نقول رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان، رکن پارلیمنٹ اجیت گوپچھڑے، ناندیڑ شمال کے رکن اسمبلی بالاجی کلیانکر، ناندیڑ جنوب کے رکن اسمبلی آنند بونڈھارکر اور رکن اسمبلی ڈاکٹر پرتاپ سنگھ پاٹل کو بھی پیش کی گئی ہیں۔اردو داں اقلیتی سماج کے غریب اور ہونہار طلبہ کو مسابقتی امتحانات کے ذریعے ترقی کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں مسابقتی امتحانات کے مرکزی دھارے میں شامل کرنا اس مطالبے کا بنیادی مقصد ہے۔اس موقع پر انجینئر عبدالقدیر، شکیل الرحمٰن، ایڈوکیٹ سید ذکی الدین، سید محمود عرف بابا بھائی، ساجد خان اور شیخ عارف شیخ التمش کی جانب سے یہ محضر پیش کیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے