कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بھساول میں نور خاندیش ٹرسٹ کی اہم نشست

علاقہ میں جاری فلاحی کاموں کا لیا جائزہ۔صلاح الدین ادیب کا کیا استقبال

بھساول :18؍نومبر(صلاح الدین ادیب) نور خاندیش ٹرسٹ ممبئ ذمہ داران نے بھساول شہر سے قریب ہی واقع کھڑکا قصبے میں ٹرسٹ کے زیر اہتمام زیر تعمیر ٹریننگ سینٹر عمارت کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا بعد ازاں ایک نشست مرزا نور بیگ کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں علاقہ خاندیش میں ٹرسٹ کے زیر اہتمام اور میمن جماعت کے تعاون سے جاری فلائی کاموں کا جائزہ لیا گیا اسی طرح ٹرسٹ کی ٹریننگ سنٹر عمارت کے تعمیری کام کی تکمیل اور اس کے لیے فنڈ کی دستیابی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ٹرسٹ کے ذمہ دار محمد خالد فتح محمد نے نور خاندیش ٹرسٹ کو تعاون کرنے والے مخیر حضرات خصوصا اقبال میمن افیسر محمد یوسف ابرانی محترمہ عابدہ انعامدار، ، فرید احمد ڈاکٹر عبداللہ عزیز الرحمن صاحب ڈاکٹر عبدالکریم سالار جلگاوں شریف ٹھیکیدار وغیرہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں نشست میں حال ہی میں بھساول کے سرگرم صحافی صلاح الدین ادیب کو الفیض فاؤنڈیشن جلگاوں کی جانب سے شمس اعجاز صحافتی ایوارڈ ملنے پر نور خاندیش ٹرسٹ کی جانب سے استقبال کیا گیا اس موقع پرٹرسٹ کے خازن ابراہیم خان صاحب ممبئی رفیق سر ممبئی الیاس سر ممبئی ڈاکٹر خالد ممبئی وسیم سر حبیب انجینیئر مرزا انیس بیگ مجاہد دیشمکھ جاوید احمد ڈاکٹر تابش زبیر سر وغیرہ شریک تھے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے