कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

صوفی فاؤنڈیشن اور فرینڈس فار یو فاؤنڈیشن کی جانب سے 11 اِجتماعی شادیوں کا کامیاب انعقاد

جلگاؤں : 4؍مئی ( محمد اکرم چوہان) شادیوں کو (نکاح) کو آسان کرو ، یہ پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے، آج شادیوں میں لاکھوں روپے خرچ ہو رہے ہیں۔ ناچ گانے اور ویڈیو گیرافی اور لانس پر لاکھوںروپئےفضولاُڑائےجارہےھیں، جو بچوں کی اچھی تربیت پر خرچ کیے جانے چاہئیے تھے ، وہ آج معاشرہ منگنیوں پر خرچ کر رہا رہے ، یہ سراسر غلط بات ہے ، سیریل اور فلموں کا کلچر عام ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے شادی مہنگی اور زنا سستی ہو گئی ہے، سارا ماحول بدل گیا ہے۔ اس سے بھی بدتر بات یہ ہے کہ غریب بیٹیاں گھروں میں بیٹھی ھیں اُنکا نکاح مشکل ہو گیا ھے، اجتماعی شادیاں عام کی جائے، امیر غریب سب اسمیں حصہ لیں ، الحمدللہ آج تمام برادریوں کو ایکساتھ ایک اسٹیج پر جمع کیا گیا ، برادری واد فرقہ واریت بھی ختم ہو چکی ہے، اِس سے بہت آسانیاں پیدا ہو سکتی ہیں، ایسی اہم چیزیں آج صوفی فاؤنڈیشن اور Friendus for You Foundation کی طرف سے منعقد اجتماعی شادیوں کے پروگرام میں جمیعت علماء کے صدر محمد هارون ندوی صاحب نے بیان فرمائی ، اقرا کالج کے گراؤنڈ میں 11 شادیوں کا کامیاب پروگرام ایک روپیہ میں سجایا گیا تھا تمام سیاسی سماجی ذمہ دار وں نے ان دونوں فاؤنڈیشنز کی ذمہ داریوں پر کو خُوب مبارکباد اور دعائیں دیں ،مفتی مُحمد ھارون ندوی ،عبدالکریم سالار، اعجاز ملک، فاروق شیخ صاحب نے کہا کہ اجتماعی شادیاں اس وقت کی سخت ضرورت ہے۔ اور شادیوں کو معاشرے کے لیے آسان بنایا جائے۔ فاؤنڈیشن کی ذمہ داروں نے دولہا دلہن کے لیے زندگی گزارنے کے لیے ضروری چیزوں کا تحفہ دیا، خاص بات یہ ہے کہ یہ سب لللہ رقم سے دیا گیا کوئی زکوۃ یا صدقے کی رقم نہیں ،کسی بھی عطیہ سے مدد ملی، صوفی فاؤنڈیشن سماج سیوا کے بہت عمدہ کام کرتی ھے، اس لیے شہر اور ضلع کی تمام سیاسی سماجی تنظیموں کے ذمہ دار کارکن، اس گروپ میں بڑی تعداد میں گروپ حصہ لے رہے ھیں، فاؤنڈیشن کی طرف سے 3000 لوگوں کے کھانے کے بہترین انتظامات بھی کیے گئے تھے ، الحمدللّٰہ اجتماعی شادیوں کا یہ پروگرام بیحد کامیاب رہا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے