कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شاہین انٹرنیشنل اسکول میں نیشنل ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر معلوماتی و تربیتی پروگرام کا انعقاد

ناندیڑ :یکم؍جولائی(منور خان): شاہین انٹرنیشنل اسکول، ناندیڑ میں نیشنل ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر ایک خصوصی، معلوماتی اور تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ میں شعبۂ طب کی اہمیت اجاگر کرنا، خدمتِ انسانیت کے جذبے کو فروغ دینا اور ہنگامی حالات میں ابتدائی طبی امداد سے متعلق بنیادی معلومات فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر ارحم ہاسپٹل، ناندیڑ کی معروف ماہرِ امراضِ نسواں ڈاکٹر نسرین زبیری (MBBS, DGO) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کے دوران انھوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کے پیشے کی عظمت، اس شعبے میں کامیابی کے لیے محنت، دیانت داری، نظم و ضبط اور خدمتِ خلق کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے طلبہ کو اپنے مقاصد بلند رکھنے، مسلسل تعلیم حاصل کرنے اور معاشرے کی خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔ڈاکٹر نسرین زبیری نے CPR (Cardiopulmonary Resuscitation) اور ہنگامی حالات میں مریض کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بنیادی اصولوں پر عملی رہنمائی بھی دی۔ انھوں نے مختلف ایمرجنسی صورتِ حال میں فوری اور درست اقدامات کی اہمیت بیان کرتے ہوئے طلبہ کو ایسی قیمتی معلومات فراہم کیں جو کسی بھی انسانی جان کو بچانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔ طلبہ نے اس عملی سیشن میں بھرپور دلچسپی لی اور مختلف سوالات کے ذریعے اپنی معلومات میں اضافہ کیا۔اس کامیاب پروگرام کے انعقاد میں پرنسپل محترمہ پٹھان سمیہ اختر کی مؤثر قیادت، اکیڈمک کوآرڈینیٹر شیخ کوثر کی منصوبہ بندی اور اسسٹنٹ انچارج جویریہ میم کی انتھک محنت نے اہم کردار ادا کیا، جن کی کاوشوں کو شرکاء نے سراہا۔پروگرام کے اختتام پر مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اسکول انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے تعلیمی، تربیتی اور بیداری پیدا کرنے والے پروگراموں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت سازی کے ساتھ ساتھ انھیں مختلف پیشہ ورانہ شعبوں سے بھی روشناس کرایا جا سکے۔یہ پروگرام نہایت کامیاب رہا اور طلبہ میں شعبۂ طب سے وابستہ ہونے کا جذبہ پیدا کرنے، صحت سے متعلق شعور بیدار کرنے اور ہنگامی حالات میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی ترغیب دینے میں اہم ثابت ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے