कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شادی کی تاریخ طے کرنے آئے تھے، سادگی کے ساتھ مثالی عقدِ نکاح انجام پایا

ملکاپور: 16/ جون ( محمد احسان سر ) موجودہ دور میں جہاں شادی بیاہ کی تقریبات فضول اخراجات، دکھاوے اور غیر ضروری رسم و رواج کا شکار ہوتی جا رہی ہیں، وہیں ملکاپور کے صیقل پورہ علاقے میں ایک ایسا مثالی اور سادہ نکاح منعقد ہوا جس نے عوامی اور سماجی حلقوں میں خوشگوار تاثر پیدا کرتے ہوئے سنتِ نبویؐ کی یاد تازہ کر دی. موصولہ اطلاعات کے مطابق کلیان کے معروف سماجی شخصیت نعیم بھائی باغبان اپنے فرزند متین باغبان کی شادی کی تاریخ طے کرنے کے لیے ملکاپور کے مقیم بھائی باغبان کے یہاں آئے تھے. دورانِ گفتگو دونوں خاندانوں کے درمیان اتفاقِ رائے ہوا کہ جب رشتہ پہلے سے طے شدہ ہے تو بلاوجہ تاخیر کے بجائے سادگی کے ساتھ نکاح ہی ابھی انجام دے دیا جائے. چنانچہ پیر، 15 جون کو عاشورہ خانہ ،صیقل پورہ، ملکاپور میں دونوں خاندانوں کے چند افراد اور قریبی عزیزوں کی موجودگی میں نہایت سادہ، پُروقار اور بابرکت تقریبِ عقدِ نکاح منعقد ہوئی. اس موقع پر مفتی سید شہاب الدین، امام و خطیب مرکز مدینہ مسجد صیقل پورہ، نے نکاح پڑھایا اور تقویٰ، سادگی اور اسلامی تعلیمات کے مطابق نکاح کی اہمیت پر مختصر مگر مؤثر خطاب کیا. نکاح کی تمام کارروائی اسلامی اصولوں کے مطابق مکمل کی گئی۔ تقریب میں نہ کوئی غیر ضروری رسم ادا کی گئی اور نہ ہی نمود و نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ حاضرین کی تواضع صرف شربت و مٹھائی سے کی گئی، جبکہ نکاح کے بعد دلہن کی رخصتی بھی سادگی کے ساتھ عمل میں آئی. قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ 14 جون کو مقیم بھائی باغبان کی دوسری صاحبزادی کی رسمِ منگنی بھی نہایت سادہ انداز میں انجام پائی تھی۔ اسی موقع پر دونوں خاندانوں کے درمیان ہونے والی گفتگو نے اس مثالی نکاح کی راہ ہموار کی. سماجی، دینی اور عوامی حلقوں نے اس اقدام کو موجودہ دور کے لیے ایک روشن مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے سادہ نکاح معاشرے میں بڑھتی ہوئی شادی کی مشکلات، جہیز جیسی لعنت اور بے جا اخراجات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں. عوام کا کہنا ہے کہ خوشحال ازدواجی زندگی کی بنیاد فضول خرچی نہیں بلکہ اخلاص، باہمی احترام اور دینی اقدار ہیں. اس موقع پر حکیم بھائی باغبان، عبید باغبان، جابر سیٹھ باغبان، رشید سیٹھ باغبان، ایوب بھائی باغبان، حافظ زبیر صاحب، افسر خان ڈرائیور سمیت باغبان جماعت کے ذمہ داران اور معززین نے دونوں خاندانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا. ملکاپور باغبان جماعت کا یہ مثالی نکاح اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے کہ سادگی، اخلاص اور اللہ تعالیٰ کی رضا کو مقدم رکھا جائے تو نکاح نہایت آسان، بابرکت اور باوقار انداز میں انجام دیا جا سکتا ہے۔ عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کے مثالی نکاح معاشرے میں سنتِ نبویؐ کے فروغ اور آسان نکاح کے رجحان کو مزید مضبوط کریں گے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے