कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سہ ماہی ” عکسِ ادب” اورنگ آباد خصوصی گو شہ ” امیر خان نادا رؔ ” کا اجراء و کامیاب مشا عر ہ

پربھنی :10؍اگست (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمدسرور شریف) بتاریخ 08.08.2026۔ شب 09 بجے بمقام انڈین اسکول آف لر ننگ ا ینڈ اننٹیگریشن، ا قبال نگر پربھنی بضمن سہ ماہی” عکسِ ادب ” اورنگ آباد کاخصوصی گو شہ” امیرخان نا دا رؔ ” کا پُروقاراجراء وکامیاب مشاعرے کا انعقادمنجانب ” رنگِ قلم” پربھنی عمل میں آ یا جس کی مسندِصدارت کو ڈاکٹر ہدایت ﷲ خان علیگ نےجلوہ افروزی سے سرفراز فرمایا اجراء بدست نجم الحسن علیگ عمل میں آیااوربطورِمہمانانِ خصوصی احمدخان (ایم۔اے ) اورنگ آباد، محترمہ ڈاکٹر مسرت فردوس ، اورنگ آباد ، پروفیسرڈاکٹرعبدالعز یز ، محمدضیاء الدین مد یر ریجنل نیو اور شیخ معروف جنر ل سیکرٹری انڈین اسکول پربھنی نےشر کت کی پروگرام کا آ غازرئیس عاجزؔ پرتوری نےتلاوتِ کلامِ پاک سے کیا بعد ازاں محمدسرورشریف معلم مویدالمسلمین پرائمری اسکول نےہدیئہ نعت کا نذرانہ پیش کیا ناظمِ محفل شفیع احمدشفیعؔ نے یکے بعددیگرےصدرِمحفل ومہمانانِ خصوصی کواظہارِخیال کےلیےزحمت دی سبھی نےامیرخان نادارؔ کی شاعری،طلبہ وطالبات کی رہنمائی کےلیے مثبت کونسلنگ اورسماجی خدمات پرسیرحاصل تبصرے کیے اوراُن کے خصوصی گوشے کی اشاعت پرمبارکباد پیش کی دوسرے دورمیں ارشاد ضیاء نے بحسن وخوبی نظامت کے فرائض انجام دیے جن شعراء نےسامعین کو اپنے کلام سےمحظوظ فرمایا اُن میں ڈاکٹر یوسف صابرؔ(امیرخان نادارؔ) پرکہی گئی تو شحی نظم، شفیع احمدشفیعؔ ،تمیز احمدپروازؔ ( ناندیڑ)عبدالواحدجاذبؔ سُہیل صد یقی، (ناندیڑ) کلیم کسکؔ ، غلام ثاقبؔ (بیڑ) حبیبؔ ہاشمی،وحیداسلؔم ،امیرخان نادارؔ،طہ صد یقی،فیروزسروشؔ،سیدکریم ﷲحُسینی نیرؔ،رئیس عاجزؔ (پرتوری)انصاری جاویدؔ ، راہیؔ جنوری ،شاکرخان شاکؔر،عمران فصیلؔ کے نام شا مل ہیں جن با ذوق سا معین نےرونقِ محفل کودوبالا کیا اُن میں شکیل خان سابق سبھا پتی( بیڑ ) اخترالدین سابق پرنسپل،ناصرخان ہیڈماسٹر انڈین اسکول،جمیل رنگر،سعیدپاشا ، ڈاکٹر عبدالرافع (نا ندیڑ) خواجہ لئیق الدین، ذکی الدین خطیب ،شعیب گلوکار، اقبال کیپٹن، رضی الدین خطیب,انکے علاوہ بہت سا معین نےشر کت کی ہال تنگئی داماں کا شا کی رہا ۔یہ کا میا ب مشاعرہ رات د یر گئےا میر خان نادارؔ کے اظہار تشکر پر مشا عر ہ کا اختتام عمل میں آ یا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے