कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سولاپور کے معروف ڈراما نگار، ہدایت کار اور مصور سید اقبال کی 60 ویں سالگرہ پر تہنیتی تقریب

ایکٹ گروپ آف سولاپور کی جانب سے مختلف شعبہ ہائے حیات میں نمایاں خدمات کا اعتراف

سولاپور :22؍نومبر (راست) سولاپور کے معروف ڈراما نگار ،ہدایت کار، اردو و مراٹھی ڈراما نویس، مصور اور متعدد ریاستی سطح کے ایوارڈ یافتہ سید اقبال کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ایکٹ گروپ آف سولاپور کی جانب سے ان کی ہمہ جہت ادبی، فنی اور تخلیقی خدمات کے اعتراف میں ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ایڈوکیٹ ایم۔ اے۔ شیخ نے کی، ورثہ فاؤنڈیشن کے سکریٹری اشفاق ساتکھیڑ، آل انڈیا مسلم مراٹھی ساہتیہ پریشد کے سکریٹری ایوب احمد نلّامندو، ناٹیہ پریشد کے سمِت پھولمامڑی اور لائبریرین ایسوسی ایشن کے جعفر بانگی بطور مہمانانِ خصوصی شریک ہوئے۔اس موقع پر ایڈوکیٹ ایم۔ اے۔ شیخ کے ہاتھوں سید اقبال کی خصوصی گل پوشی و تہنیت کی گئی۔ علاوہ ازیں مختلف تنظیموں کی جانب سے بھی انہیں اعزازات پیش کیے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایوب نلّامندو، جعفر بانگی، اشفاق ساتکھیڑ، سمِت پھولمامڑی، ایاز جنیدی، ایڈوکیٹ وسیم شیخ، حیوم قریشی اور ایکٹ گروپ کے وسیم شاباد سمیت دیگر مقررین نے سید اقبال کی مصوری، ڈراما نگاری، ڈرامائی ہنر، ہدایت کاری اور اسلامی مصوری کے میدان میں انجام دی گئی خدمات کو سراہا۔ مقررین نے انہیں حاصل ہونے والے مختلف اعزازات اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے ان کی خدمات کو فن و ادب کے لیے قابلِ قدر سرمایہ قرار دیا اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر عطا اللہ چودھری، مزمل ماشال، بلال نلّامندو، جنید پگڑی والے، سہیل ڈونگاؤںکر، مظہر الّوڑی، اشفاق شیخ، محافظ سید، قاسم شیخ، ندیم شیخ اور شعیب شاہ پورے سمیت دیگر معززین موجود تھے۔ نظامت کے فرائض اشفاق زید نے انجام دیے اور صفدر سید نے اظہارِ تشکر کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے