कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سماجی و تعلیمی خدمات کا شاندار اعتراف:پروفیسر ڈاکٹر رضوان خان کوراج رشی شاہو قومی ترغیبی ایوارڈ – 2026 سے سرفراز

کولہاپور میں منعقدہ پروقار تقریب میں معزز شخصیات کے ہاتھوں اعزاز؛ ریاست بھر میں مبارکبادوں کا سلسلہ

کولہاپور:5؍جولائی( راست): راج رشی شاہو مہاراج کی جینتی کے موقع پر انسان دوست ثقافتی تحریک کے زیرِ اہتمام کولہاپور کے راج رشی شاہو اسمارک بھون میں منعقدہ ایک شاندار اعزازی تقریب میں ضلع بلڈھانہ کے گاؤں دھاڈ سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہرِ تعلیم، سماجی رہنما اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے مہاراشٹر پردیش نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان خان کو "راج رشی شاہو قومی ترغیبی ایوارڈ – 2026” پیش کرکے ان کی خدمات کا بھرپور اعتراف کیا گیا۔یہ باوقار قومی اعزاز سماجی اصلاح، تعلیمی فروغ، انسانی خدمت، عوامی بیداری اور معاشرتی ہم آہنگی کے میدان میں پروفیسر ڈاکٹر رضوان خان کی نمایاں اور مسلسل خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ تقریب میں موجود معزز شخصیات اور شرکاء نے پرجوش تالیوں کے ساتھ ان کا خیرمقدم کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔پروفیسر ڈاکٹر رضوان خان اس وقت نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے مہاراشٹر پردیش نائب صدر، مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن، مہاراشٹر کے ریاستی کارگزار صدر اور نیشنل پبلک اسکول آف اسکالرس اینڈ جونیئر کالج، دھاڈ کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے تعلیم، سماجی خدمت، نوجوانوں کی رہنمائی اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں، وہ ریاست بھر میں قابلِ ستائش سمجھی جاتی ہیں۔دیہی علاقوں میں معیاری تعلیم کی ترویج، طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت سازی، اخلاقی اقدار کے فروغ اور سماجی شعور بیدار کرنے کے لیے ان کی مسلسل کاوشوں نے انہیں ایک باوقار سماجی و تعلیمی شخصیت کے طور پر نمایاں مقام دلایا ہے۔اعزاز حاصل کرنے کے بعد پروفیسر ڈاکٹر رضوان خان نے اپنے خطاب میں کہا:’’راج رشی شاہو مہاراج کے نام سے منسوب یہ قومی اعزاز میرے لیے باعثِ فخر بھی ہے اور ایک نئی ذمہ داری بھی۔ یہ ایوارڈ مجھے سماج اور تعلیم کے میدان میں مزید خلوص، جذبے اور عزم کے ساتھ خدمت کرنے کی نئی توانائی عطا کرتا ہے۔ میں اس اعزاز پر ایوارڈ کمیٹی، اپنے تمام ساتھیوں، دوستوں، خیرخواہوں اور محبت کرنے والوں کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔‘‘اس قومی اعزاز پر ریاست بھر کی سیاسی، سماجی، تعلیمی، مذہبی اور عوامی شخصیات نے پروفیسر ڈاکٹر رضوان خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے