कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

زیرِ اہتمام’’بزم پرواز بیڑ‘‘، موقر ادبی شخصیات سید شاہ حسین نہری،سید زکریا مدنی اور ہاشمی سید ممتاز علی امیر علی کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد

بیڑ:24؍مئی:(انعم ردا ) زیر اہتمام معروف ادبی تنظیم ’پرواز‘ ایک پروقار تعزیتی نشست کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ تعزیتی مجلس علمی و ادبی دنیا کی عظیم اور جلیل القدر شخصیات مرحوم سید شاہ حسین نہری ، مرحوم سید زکریا مدنی اور مرحوم ممتاز ہاشمی کی گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے انعم رضا نے ’پرواز‘ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے افتتاحی کلمات میں پرعزم انداز میں کہا کہ:’پرواز‘ کا بنیادی مقصد اور نصب العین گھر گھر اردو کے چراغ روشن کرنا ہے، تاکہ زبان و ادب کی شمع ہمیشہ فروزاں رہے۔”
اس تعزیتی نشست کی صدارت کے فرائض پروفیسر سید فرید احمد نہری نے انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دیں۔ اسٹیج پر اردو اکیڈمی مہاراشٹر کے کار گذار صدر ڈاکٹر حسین اختر، ثاقب ہاشمی (فرزند مرحوم ممتاز ہاشمی ) ارشد صدیقی ، ندیم مرزا ، قاضی مجیب الرحمن جیسی معتبر شخصیات جلوہ افروز تھیں، جنہوں نے اسٹیج کی رونق کو دوبالا کیا۔ تقریب کی نظامت کی باگ ڈور واثق ناتھا پوری نے سنبھالی اور اپنےمخصوص انداز میں محفل کی کارروائی کو آگے بڑھایا۔افتتاحی کلمات کے بعد قران مجید کی تلاوت حافظ خطیب سہیل نے کی اور تاثراتی نشست کا باقاعدہ آغاز کیا، جس میں شریکِ محفل مقررین شخصیات نے مرحومین کی علمی، ادبی اور سماجی خدمات کو یاد کرتے ہوئے اپنے گہرے دلی تاثرات پیش کیے۔ تاثرات پیش کرنے والوں میںا حسیب اختر ، رغیب الرحمن رغيب ، مجتبی نجم ، غلام ثاقب ، قاضی مخدوم ،مدیر تعمیر سیاست بیڑ،پروفیسر انیس، صفی انوری ، ندیم مرزا ، قاضی مجیب الرحمن ، رغیب الرحمن ، مجتبیٰ نجم اور ڈاکٹر سید حسین اختر کے بعد اس تعزیاتی نشست کے صدر پروفیسر سید فرید احمد نہری نے اپنے خیالات اور تاثرات پیش کیے۔ تمام مقررین نے متفقہ طور پر اس بات کا اظہار کیا کہ ان بزرگوں کی رحلت سے اردو ادب کے افق پر جو خلا پیدا ہوا ہے، اسے پُر کرنا آسان نہیں ہوگا۔پروگرام کے اختتام پر رضوان ناتھا پوری نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کلماتِ تشکر ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مرحومین کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے رقت آمیز دعا فرمائی، پرواز کے زیر اہتمام یہ نشست علمی و ادبی حلقوں میں طویل عرصے تک یاد رکھی جائے گی۔ پروگرام کے انعقاد میں بزم پرواز کے جملہ اراکین نے اخلاص و محبت کے ساتھ انتظامی امور انجام دیئے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے