कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رحمت نگر میں خستہ حال بجلی کا کھمبا فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ، اسکولی بچوں کی جان کو بھی خطرہ

ناندیڑ: 29؍جون (راست) رحمت نگر، دیگلور ناکہ کے وارڈ نمبر 11 میں رافع کرانہ اسٹور کے سامنے واقع بجلی کا کھمبا نمبر 56/10 انتہائی خستہ اور خطرناک حالت میں پہنچ چکا ہے، جس کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں (عبدالرحیم پٹیل، اقلیتی بلاک صدر، مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی، دیگلور ناکہ، ناندیڑ )نے محکمۂ بجلی کے جونیئر انجینئر کو تحریری درخواست پیش کرتے ہوئے فوری طور پر مذکورہ کھمبا تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ بجلی کا کھمبا نالی میں واقع ہونے کی وجہ سے نچلے حصے سے مکمل طور پر زنگ آلود اور بوسیدہ ہو چکا ہے اور کسی بھی لمحے زمین بوس ہو سکتا ہے۔ اس راستے سے روزانہ بڑی تعداد میں شہریوں کی آمد و رفت رہتی ہے، جبکہ قریب ہی ایک اسکول بھی واقع ہے، جہاں معصوم طلبہ روزانہ آتے جاتے ہیں۔ ایسی صورت میں کھمبا گرنے سے جانی نقصان کا شدید خدشہ ہے۔عبدالرحیم پٹیل نے محکمۂ بجلی سے اپیل کی ہے کہ عوامی جان و مال کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر اس خستہ حال کھمبے کو ہٹا کر نیا کھمبا نصب کیا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی مکمل ذمہ داری محکمۂ بجلی اور متعلقہ انتظامیہ پر عائد ہوگی۔انھوں نے اپنی درخواست کے ساتھ خستہ حال بجلی کے کھمبے کی تصاویر بھی بطور ثبوت منسلک کی ہیں اور معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے