कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دی پروگریسیو اردو ہائی اسکول شولاپور میں ‘یومِ داخلہ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

سولاپور :20؍جون(اِقبال باغبان) : دی پروگریسیو ایجوکیشن سوسائٹی اردو ہائی اسکول سولاپورمیں ‘یومِ داخلہ (نئے طلباء کے لیے استقبالیہ تقریب) بڑی خوشی کے ساتھ منایا گیا۔اس تقریب کی صدارت ہیڈ ماسٹر اے عبدالغفور سگری نے کی۔ اس موقع پر سپروائزر مسز صادقہ براگزی، اساتذہ ذوالفقار نداف اور فاروق بیدری، اور لائبریرین جعفر بانگی موجود تھے۔تقریب کے دوران ہیڈ ماسٹر عبدالغفورسگری کے ہاتھوں پانچویں سے ہشتم جماعت کے طلباء کو حکومت کے جانب سے مفت درسی کتابیں دی گئی۔ طلباء کا استقبال گلاب کی پنکھڑیوں سے کیا گیا اور پانچویں جماعت کے نئے داخل ہونے والے طلباء کو گلاب کے پھول پیش کئے گئے۔یہ تقریب کو کامیاب بنانے میں پروین مجاور، سردار نداف، اعجاز شیخ، نختہ شیخ، مہرون سید، مہر شیخ، حنا کوثر چتا پورے اور دیگر تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے محنت کی۔ لائبریرین جعفر بانگی نے پروگرام کی نظامت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے