कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے زیرِاہتمام تعلیمی اداروں میں نو منتخب صدر مدرسین کا پُرجوش استقبال

پربھنی :15؍جون (|ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے زیرِاہتمام چلنے والے تعلیمی اداروں میں نو منتخب صدر مدرسین کا نہایت پُرجوش استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول کچی بازار، مؤیدالمسلمین ہائی اسکول عثمانیہ کالونی، اور حاجی محمد پاڈیلا ہائی اسکول میں تقرری پانے والے صدر مدرسین کو مبارکباد پیش کی گئی۔تفصیلات کے مطابق، مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول کے معلمین محمد سرور شریف اور محمد ماجد کی جانب سے نو منتخب صدر مدرسین محمد خالد عبدالحفیظ، محمد عبدالباسط اور محمد اشتیاق کا گلدستہ اور شال پیش کر کے پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر معلمین نے نو منتخب صدر مدرسین کو نئے تعلیمی سال کے آغاز پر اس اہم ذمہ داری پر فائز ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے تعلیمی معیار کو مزید بلند کریں گے۔واضح رہے کہ شہر پربھنی کی معروف و معتبر سوسائٹی دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے تحت چلنے والے اداروں میں حالیہ تقرریوں کے مطابق مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول میں محمد خالد عبدالحفیظ، مؤیدالمسلمین ہائی اسکول میں محمد عبدالباسط اور حاجی محمد پاڈیلا ہائی اسکول میں محمد اشتیاق کو صدر مدرس کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔اس خوشی کے موقع پر انچارج فاروق احمد اور ولی الدین سر بھی موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے