कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دسویں اور بارہویں کے ضمنی امتحانات کے لیے کونسلنگ سروس کا آغاز

ناندیڑ: 25 جون(نمائندہ اعتبار) مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جون۔جولائی 2026 کے دسویں جماعت (ایس ایس سی) کے ضمنی امتحانات (Supplementary Exams),16 سے 30 جون 2026 تک، جبکہ بارہویں جماعت (ایچ ایس سی) کے ضمنی امتحانات 16 جون سے 8 جولائی 2026 تک منعقد کیے جا رہے ہیں۔ یہ امتحانات پونے، ناگپور، چھترپتی سمبھاجی نگر، ممبئی، کولہاپور، امراوتی، ناسک، لاتور اور کونکن کے ڈویژنل بورڈوں کے ذریعے منعقد ہو رہے ہیں۔
امتحانی مدت کے دوران طلبہ کو آن لائن کونسلنگ فراہم کرنے کے لیے ریاستی بورڈ کی جانب سے ماہر کونسلروں کا تقرر کیا گیا ہے۔ طلبہ درج ذیل موبائل نمبروں پر رابطہ کرکے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں:
7208429381، 9404783996، 9960644411۔
جون۔جولائی 2026 کے امتحانات سے ’’مکتانگن متر‘‘ ادارے کے ذریعے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ، ان کے والدین اور امتحانات سے متعلق دیگر امور کے لیے بھی کونسلنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس کے لیے ہیلپ لائن نمبر 9112709112 جاری کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ’’ٹیلی مانس‘‘ ہیلپ لائن نمبر 14416 اور ’’منودرشن‘‘ ہیلپ لائن نمبر 8448440632 پر بھی کونسلنگ کی خدمات دستیاب ہیں۔
ریاستی کونسل برائے تعلیمی تحقیق و تربیت (SCERT) کی جانب سے 315 کونسلروں کی خدمات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ ان کے موبائل نمبر اور پتے بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ یہ اطلاع ریاستی بورڈ، پونے کے سکریٹری ڈاکٹر دیپک مالی نے دی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے