कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

داروہ میں عظیم الشان ’’آروگیہ سنکلپ ابھیان‘‘ کا انعقاد

2084 مریضوں نے استفادہ حاصل کیا

داروہ :22؍جون (بشر قریشی): ریاستی وزیر برائے مٹی و آبی تحفظ اور ضلع یوت مال کے سرپرست وزیر سنجے راٹھوڑ کی سالگرہ کے موقع پر داروہ میں ایک عظیم الشان مفت طبی و صحتی کیمپ ’’آروگیہ سنکلپ ابھیان‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر اور اطراف کے دیہاتوں سے آنے والے 2084 مریضوں نے مختلف طبی سہولیات اور معائنوں سے فائدہ اٹھایا۔یہ طبی کیمپ آروگیہ سیوا سمیتی، دتّا میگھے میڈیکل کالج ناگپور، آچاریہ ونوبا بھاوے دیہی اسپتال ساونگی اور مقامی طبی اداروں کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا اور ضرورت مند افراد کو مفت ادویات اور طبی مشورے فراہم کیے۔اس موقع پر مختلف بیماریوں کے ماہرین نے مریضوں کی جانچ کی، جبکہ پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد کو مزید علاج کے لیے ساونگی اسپتال ریفر کرنے کا انتظام بھی کیا گیا۔ دل کے امراض کے مریضوں کے لیے خصوصی سہولت فراہم کرتے ہوئے ضروری سرجری اور علاج کے انتظامات بھی عمل میں لائے گئے۔افتتاحی تقریب میں سیاسی، سماجی اور انتظامی شعبوں کی متعدد معزز شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ ایسے طبی کیمپ غریب اور ضرورت مند عوام کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتے ہیں اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت بڑی تعداد میں شہریوں نے رجسٹریشن کرایا اور اس عوامی فلاحی پروگرام کو بھرپور کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اس کیمپ کے انعقاد میں شیو سینا، یوا سینا، خواتین آغاڑی، مختلف سماجی تنظیموں، مقامی اسپتالوں، تعلقہ محکمۂ صحت، آشا ورکرس اور رضاکاروں نے خصوصی تعاون کیا۔عوامی حلقوں نے اس کامیاب طبی کیمپ کے انعقاد پر منتظمین اور تمام متعلقہ اداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے فلاحی اقدامات جاری رہیں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے