कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خواب

تحریر: ایمن فردوس بنت عبدالقدیر

وہ معصوم اپنی مفلسی سے پریشان ہوا کرتا ،کبھی بابا سر پکڑ کر بیٹھے ہوتے کچھ ماما آنسو بہا رہی ہوتیں ،بابا افسوس کیا کرتے کہ وہ بچوں کی معمولی معمولی چھوٹی چھوٹی خواہشات بھی پورے نہ کر پاتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دو روپئے سے زیاد ی قیمت کا قلم خریدنے کاخواب۔۔۔
اچھے اسکول کا خواب جہاں کھیل لیے جاتے ہوں ،جہاں سیر کو لے جاتے ہوں،جہاں پروگرام اور نمائش لگتی ہو،جہاں انعامات دیے جاتے ہوں۔۔۔۔۔۔
اچھے اور بھاری کپڑے پہننے کے خواب۔۔۔
بڑی سی کار اور گھومنے پھرنے کےخواب۔۔۔
بڑے سے خوبصورت گھر اور گارڈن کا خواب۔۔
کیک ،آئسکریم ، جلیبیاں، پھل اور بھیجیے، چپس،کرکرے، کھانے کے خواب۔۔۔۔
بھر پیٹ کھانے کا خواب۔۔۔
مما کا خوش اور ہنستا ہوا چہرہ دیکھنے کے خواب۔۔
بابا کی پریشانی دور ہونے کے خواب۔۔۔
دادی جان کی کھانسی کا علاج ہو جائے ۔۔ایک خواب۔۔۔
بابا کا قرض مٹ جائے اور ہر دن بابا کی موت کی دھمکیاں ختم ہو جانے کے خواب۔۔۔
چھوٹے بھائی بہن کے خواب نہ ٹوٹنے کا خواب۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ اس کی کچی عمر نے کبھی ڈاکٹر ۔۔انجینئر بننے کے خواب شاید نہ دیکھے ہوں ، شاید بارش کے پانی کی دعا نہ مانگی ہو کیونکہ وہ تو بارش میں ان خوابوں میں ہی پریشان ہوا کرتا ہے کہ کہیں گھر نہ بھیگ جائے اور چھوٹی سی بہن بیمار نہ ہو اور بابا پیسے کے لیے یہاں وہاں چکر لگا رہے ہوں بہن ،شاید وہ اس کی کاغذی ناؤ پہلے ہی ٹوٹ چکی ہو اور منجھدھاروں میں پھنس گئی ہو، پہلے ہی طوفان سے لڑ رہی ہو۔۔
شاید اس معصوم اور کمسن سا مفلس کبھی ہواؤں میں اُڑنے کے خواب نہ دیکھا ہو کیونکہ شاید وہ پہلے ہی سرد ہواؤں کی سنسناہٹ سے خوف کھاتا ہو۔۔۔ شاید اس نے کبھی پریوں کی خواہش کی ہو ؟؟؟ کیونکہ اس کے معصوم اور اس کے خوف بھرے خیال میں اسے کوئی بری کالی ڈراؤنی اور غریب پری نظر آتی ہو ؟؟
یا شاید۔۔ ۔۔
۔۔۔۔۔
۔۔ ۔۔۔!!!
اس لیے مفلس بچوں کی مدد کیجئے اور غریبوں کو زکات دیجیے ، ورنہ کوئی اور بھی کمسن بچہ اپنے ان ہی خوابوں میں پریشان ہو اور وہ سچے خواب نہ دیکھ پائے۔۔۔۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے