कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام بی۔ایم۔جین اردو پرائمری اسکول میں وسائل تعلیم کا ورک شاپ اور نمائش کا انعقاد

جلگاؤں:27؍ستمبر ( راست) 26 ستمبر 2026 کو اقراء ایجوکیشن سوسائٹی, جلگاؤں کے زیر اہتمام بی۔ایم۔جین اردو پرائمری اسکول میں وسائل تعلیم کا ورک شاپ اور نمائش کا انعقاد کیاگیا ۔ جس میں اسکول ھذا کے تمام معلم و معلمات نے بھرپور حصہ لیا اور بہترین وسائل تعلیم بنائے اور بھرپور تعاون کیا۔ورکشاپ کا انعقاد صدر مدرس اسلم خان سر کی رہنمائی میں وسائل تعلیم انچارج ثمیرہ مس اور آصف خان سر نے کیا ۔اس ورکشاپ میں مہمان خصوصی اور جج کے فرائض انجام دینے کے لیے پریما بائی جین اردو پرائمری اسکول کے صدر مدرس جناب ذاکر سر، اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے لائف ممبران جناب عرفان عبد الکریم سالار صاحب اور جناب جاوید الرحمان ظفر صاحب موجود تھے۔بہترین وسائل تعلیم بنانے والے ٹیچرس کو اول،دوم اور سوم انعامات سے جلد ہی نوازا جائے گا ۔ورکشاپ کی کامیابی کے لیےاسکول ھذا کے تمام اساتذہ حفیظ النساء مس،رفعت بانومس،جمیلہ بی مس،صادق سر، آصف خان سر،ثمیرہ مس اور غیر تدریسی عملہ عمران سر،عرفان بھائی نے بھرپور تعاون کیا اور خصوصی کوششیں کیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے