कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خان اکیڈمی پربھنی کا تاریخی قدم — تعلیم اور ٹیکنالوجی کے حسین امتزاج کے ساتھ آفیشل ویب سائٹ کا شاندار افتتاح

’’علم کے سفر کو ملی نئی رفتار… خان اکیڈمی پربھنی اب ڈیجیٹل دنیا میں بھی روشن!‘‘

پربھنی: 15؍جون(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی)تعلیم کے میدان میں مسلسل کامیابیوں اور نئی جہتوں کی جانب گامزن خان اکیڈمی پربھنی نے ایک اور قابلِ فخر سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنی آفیشل ویب سائٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ یہ صرف ایک ویب سائٹ کی شروعات نہیں بلکہ جدید تعلیم، بہتر رابطے اور ترقی یافتہ تعلیمی نظام کی جانب ایک مضبوط قدم ہے۔اس پُروقار اور یادگار تقریب کا انعقاد نہایت شاندار انداز میں کیا گیا، جہاں معزز مہمانان، اساتذۂ کرام، طلبہ اور اکیڈمی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز احمد علی خان کی روح پرور تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس نے محفل کو نورانی فضا عطا کی، جبکہ جناب شعیب خان سر نے اپنی دلنشیں آواز میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرکے سامعین کے دلوں کو منور کیا۔اس باوقار تقریب کی صدارت جناب سمیع اللہ خان سر نے فرمائی جبکہ مہمانِ خصوصی جناب ڈاکٹر بابر سر (پرنسپل، DSM College of Arts, Commerce and Science) شریک رہے۔ اس کے علاوہ خصوصی مہمانان میں جناب فرید سر، مجاہد سر، اشعر فاروقی سر، قدیر ہاشمی سر اور فرحان سر کی موجودگی نے پروگرام کی رونق میں اضافہ کیا۔تمام معزز مہمانان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے گلپوشی کی گئی اور ان کی آمد کو اکیڈمی کے لیے باعثِ اعزاز قرار دیا گیا۔اس موقع پر ایک خاص لمحہ اُس وقت آیا جب KHAN ACADEMY PARBHANI کی آفیشل ویب سائٹ تیار کرنے والے شیخ فرحان سر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا اور گلپوشی کے ذریعے اعزاز سے نوازا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے