कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حفظِ قرآنِ کریم کی سعادت، سید سیف الوہاب(فرہاد ) کی گلپوشی

ناندیڑ:15؍اگست ( نامہ نگار) سید سیف الوہاب(فرہاد) ولد سید مسعود علی صاحب مرحوم نے حفظِ قرآنِ کریم مکمل کرنے کی عظیم سعادت حاصل کرلی۔ الحمدللہ! اس بابرکت موقع پر نمازِ جمعہ میں مسجدِ عمر فاروق، عمر کالونی، ناندیڑ میں ایک پُروقار گلپوشی کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں اہلِ خانہ، رشتہ داران، دوست احباب اور معززین نے شرکت کرتے ہوئے حافظِ قرآن سید سیف الوہاب کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں کیں۔ حفظِ قرآنِ کریم کی اس عظیم سعادت کے حصول میں اساتذۂ کرام کی محنت، رہنمائی اور خصوصی توجہ کا اہم کردار رہا۔ سید سیف الوہاب کے استادِ محترم مولانا مزمل صاحب نے نہایت خلوص اور محنت کے ساتھ ان کی تعلیم و تربیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ مسجدِ عمر فاروق، عمر کالونی، ناندیڑ میں جاری مکتب بچوں کو قرآنِ کریم کی تعلیم، دینی معلومات اور اخلاقی تربیت فراہم کرنے کے حوالے سے نہایت مفید اور قابلِ تحسین خدمات انجام دے رہا ہے۔ مکتب کے ذمہ دار مولانا طیب صاحب کی نگرانی اور اساتذۂ کرام کی مسلسل محنت سے طلبہ دینی تعلیم سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ سید سیف الوہاب کے والدِ محترم سید مسعود علی صاحب مرحوم کا تقریباً 15 روز قبل ہی انتقال ہوا ہے۔ ایسے غم کے موقع پر فرزند کا حفظِ قرآن مکمل ہونا اہلِ خانہ کے لیے ایک عظیم دینی سعادت اور باعثِ تسلی ہے۔اس موقع پر مرحوم سید مسعود علی صاحب کے لیے خصوصی دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آخر میں سید سیف الوہاب کے بڑے بھائی سید سجاد سہیل سر نے اس بابرکت موقع پر تشریف لانے والے تمام معززین، رشتہ داران، دوست احباب، اساتذۂ کرام اور مکتب کے ذمہ داران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بالخصوص مولانا مزمل صاحب اور مولانا طیب صاحب کی محنت، رہنمائی اور دینی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ انہوں نے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس خوشی کے موقع پر دعاؤں اور محبتوں سے نوازنے پر وہ سب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔اللہ تعالیٰ حافظِ قرآن سید سیف الوہاب کو قرآنِ کریم کا سچا خادم بنائے، ان کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے اور انہیں اپنے والدِ مرحوم کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ نیز مسجدِ عمر فاروق کے مکتب کو مزید ترقی عطا فرمائے اور اسے زیادہ سے زیادہ بچوں کے لیے قرآن و دین کی تعلیم کا مؤثر ذریعہ بنائے۔ آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے