कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حج روانگی سے قبل تہنتی تقریب و دعوتِ طَعام کا اہتمام

ملکاپور،:6 /مئی ( محمد احسان سر ): حج اسلام کے ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے اور یہ مقدس سفر ہر مسلمان کے لیے ایک عظیم سعادت ہے، جس میں بندہ اپنے رب کے گھر کا مہمان بنتا ہے۔ اسی مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے ملکاپور کی معروف و معزز شخصیت الحاج رشید خان جمعدار (سابق صدر بلدیہ) کے فرزند عارف خان جمعدار، ان کی اہلیہ، نیز داماد سید عارف سر (موتلہ) اور ان کی اہلیہ 6 مئی بروز بدھ بعد نمازِ مغرب سفرِحج کے لیے روانہ ہو رہے ہیں. اس مبارک موقع کی مناسبت سے 4 مئی بروز پیر بعد نمازِ مغرب الہلال منزل، جمعدار نگر، پارپیٹھ، ملکاپور میں ایک پُروقار تہنتی تقریب اور شاندار دعوتِ طعام کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں شہر و اطراف سے بڑی تعداد میں سیاسی ، سماجی ، معززین، عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی. شرکاء نے عازمینِ حج کا شال، رومال، ہار اور گل دستے پیش کر کے پرتپاک استقبال کیا، مبارکباد دی اور دعاؤں سے نوازا۔ اس موقع پر حاضرین نے اپنی جائز حاجات کی قبولیت کے لیے بھی عازمینِ حج سے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی. تقریب میں نعیم شاہین (جلگاؤں خاندیش)، صحافی محمد احسان سر، ایڈوکیٹ نوید خان، واجد خان پترکار، حاجی نصیر صاحب، لیاقت اللہ خان سر، آر آر چوہان، حاجی عثمان ، برکت خان، مدرس کریم خان جمعدار، اصغر خان جمعدار، فیروز قادر خان سر، انصار سر، رحیم اشرف خان، عارف بھولا سیٹھ، آمین میمن، داؤد فنکار، کلیم شیخ (راجیہ سیکریٹری)، وسیم شیخ سر، بدنیر بھولجی سے رفیق بیگ سر ، وحید سر و دیگر معززین نے شرکت کی. تقریب کی کامیابی کے لیے صدرِ مدرس شیخ صابر، عاصم خان جمعدار، سمیر خان جمعدار سر، محسن جمعدار، مزمل شیخ سر، یوسف بھائی، تسلیم گلاب و دیگر نے نمایاں خدمات انجام دیں۔ آخر میں رئیس خان جمعدار، جمیل خان جمعدار اور اویس جمعدار نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے