कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جماعت اسلامی ہند ناندورہ’’ہر ووٹر کا حق، ہر نام درج‘‘

ناندورہ :6؍جون(نامہ نگار): جماعت اسلامی ہند ناندورہ کی جانب سے اتوار کو بعد نمازِ مغرب، علامہ اقبال لائبریری میں SIR کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں آئمہ کرام، متولیان اور معزز حضرات کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی۔نشست کا آغاز اویس خان کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ محمد مشتاق صاحب نے ابتدائی کلمات میں پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ اس موقع پر شفقت علی خان (BLO، اردو مڈل اسکول ناندورہ) نے SIR فارم کی تفہیم اور طریقۂ کار پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی اور شرکاء کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے۔اس مختصر مگر اہم نشست میں شہر کے متعدد معزز حضرات نے شرکت کی، جن میں مرکز مسجد کے صدر نواب ضیاء اللہ خان صاحب، رضا مسجد کے صدر محمد مبین صاحب و امام حفیظ صاحب، مدرسہ اصحابِ صفہ و مریم انگلش اسکول کے روحِ رواں مولوی عنایت اللہ خان صاحب، غوثیہ مسجد کے صدر عظیم خان صاحب وامام و خطیب مولوی سلیمان صاحب ،الفلاح مسجد کے صدر کلیم خان صاحب، چھوٹا ناندورہ مسجد کے امام مولوی غفران صاحب اور صدر محمد ذاکر جمعدار صاحب، نیز اقبال ماسٹر صاحب، جامع مسجد کے امام و خطیب حافظ فیض صاحب، قریش نگر کے امام و خطیب مولوی اقبال صاحب، شاہین مسجد کے امام و خطیب مولوی انیس احمد صاحب، صدیقیہ مسجد کے صدر الحاج منیر صاحب و حافظ شریف صاحب، نور محمد مسجد کے صدر محمد عبداللہ صاحب، اور مدینہ مسجد کے صدر الحاج خلیل صاحب و حافظ شہزاد صاحب قابلِ ذکر ہیں۔آخر میں امیرِ مقامی جماعت اسلامی ہند ناندورہ، کلیم خان صاحب نے اختتامی کلمات پیش کرتے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے