कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ترکیہ کو نیا دشمن قرار دینا بنجمن نیتن یاھو کی کوشش ہے: ہاکان فیدان

انقرہ:14؍اپریل:ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیلی حکومت کا سربراہ بنجمن نیتن یاھو اب ترکیہ کو ایک نئے دشمن کے طور پر متعارف کروانے کی تگ و دو میں مصروف ہے۔انقرہ میں اناطولیہ نیوز ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں ایڈیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ہاکان فیدان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کے بعد اب قابض اسرائیل کسی دشمن کے بغیر زندہ رہنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ترک وزیر خارجہ کے یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ترکیہ اور اس کے صدر رجب طیب ایردوآن کو قابض اسرائیل کی جانب سے مسلسل حملوں اور تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس کشیدگی کا پس منظر انقرہ کا وہ حالیہ اقدام ہے جس کے تحت بنجمن نیتن یاھو سمیت 35 اسرائیلیوں کے خلاف فرد جرم تیار کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ بنجمن نیتن یاھو پہلے ہی عالمی فوجداری عدالت کو نسل کشی جیسے سنگین جرائم میں مطلوب ہے۔ ان افراد پر یہ الزامات اس وقت عائد کیے گئے جب انہوں نے غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو خونی جارحیت کا نشانہ بنایا تھا۔اپنی گفتگو کے دوران ہاکان فیدان نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک کسی بھی ملک کی جانب سے آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے کی جانے والی مداخلت کو مناسب نہیں سمجھتا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والی ٹریفک میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے اور کسی بھی ملک کو وہاں سے گزرنے کے لیے فیس ادا کرنے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔ترک وزیر خارجہ نے خطے کی ریاستوں کے درمیان اعتماد کی فضا قائم کرنے کے لیے ایک علاقائی سکیورٹی اتحاد کی تشکیل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔واضح رہے کہ ایران نے حال ہی میں یہ اعلان کیا تھا کہ وہ اس آبنائے سے گزرنے والے جہازوں پر فیس عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج سے ایرانی بندرگاہوں کے محاصرے کا اعلان کر رکھا ہے۔خطے میں جاری کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے ہاکان فیدان نے متنبہ کیا کہ لبنان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ دراصل قابض اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کا حصہ ہے، اور یہ بحران ایک بڑی علاقائی جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد یہ سمجھا جا رہا تھا کہ اس معاہدے میں لبنان بھی شامل ہے، لیکن ہاکان فیدان کے بقول، بنجمن نیتن یاھو نے حسب روایت اس معاملے کو بھی سبوتاژ کر دیا اور امریکہ نے اس مجرمانہ خاموشی اختیار کیے رکھی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے