कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بار بار بجلی کی بندش سے شہری پریشان، محکمہ مہا وِترن کو میمورنڈم

ملکاپور: 19/ اگست ( محمد احسان سر ) ملکاپور شہر کے وارڈ نمبر 11، بارادری میں واقع محمدیہ مسجد کے احاطے اور اطراف کے علاقوں میں بار بار بجلی کی بندش سے شہری شدید پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس مسئلے کو لے کر بدھ کے روز محکمہ مہا وِترن کے اسسٹنٹ انجینئر کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے فوری کارروائی اور بجلی کی فراہمی کو معمول پر لانے کا مطالبہ کیا گیا.
میمورنڈم میں بتایا گیا کہ مذکورہ علاقے میں بجلی کی فراہمی بار بار متاثر ہونے کے باعث مقامی شہریوں کو شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ بدھ کے روز بھی علاقے میں تین گھنٹے سے زائد عرصے تک بجلی کی فراہمی بند رہی۔ طویل وقت تک بجلی غائب رہنے سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ بزرگ شہریوں، چھوٹے بچوں، تاجروں اور عام شہریوں کو بھی مختلف دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا.
شہریوں نے محکمہ مہا وِترن سے مطالبہ کیا کہ علاقے کی بجلی کی لائن، ٹرانسفارمر اور دیگر متعلقہ برقی آلات کا فوری تکنیکی معائنہ کیا جائے اور جہاں ضرورت ہو وہاں مرمت و دیکھ بھال کے کام انجام دیے جائیں. اس کے علاوہ بار بار ہونے والی بجلی کی بندش کا مستقل حل تلاش کرتے ہوئے شہریوں کو باقاعدہ، بلا تعطل اور ہموار بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے. اس موقع پر حاجی محمد عثمان نور (ماسٹر)، نائب صدر، ضلع بلڈھانہ کانگریس کمیٹی (اقلیتی شعبہ) کی قیادت میں محکمہ مہا وِترن کے دفتر میں میمورنڈم پیش کیا گیا. اس دوران علاقے کے متعدد شہری موجود تھے۔ شہریوں نے بجلی کی مسلسل پیدا ہونے والی اس مشکل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے جلد از جلد ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا. شہریوں نے امید ظاہر کی کہ محکمہ مہا وِترن انتظامیہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لے کر علاقے کے برقی نظام میں ضروری بہتری لائے گی اور مستقبل میں بار بار ہونے والی بجلی کی بندش سے عوام کو مستقل راحت فراہم کی جائے گی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے