कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع سطح کے اتھلیٹکس مقابلے اور سی. بی. کھیڈگی کالج کے کھلاڑیوں کی تاریخی کامیابی؛ 3 کھلاڑی ڈویژنل سطح کے مقابلوں کے لیے منتخب!

پنڈھر پور :یکم؍نومبر( آفرین شیخ)حال ہی میں پنڈھر پور میں منعقد ضلع سطح اتھلیٹکس مقابلوں میں اکل کوٹ کے معروف سی. بی. کھیڈگی کالج
(C.B. Khedgi College
کے طلباء نے اپنی شاندار انفرادی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ان مسابقتی مقابلوں میں کالج کے اتھلیٹس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر کل5 تمغے (Medals) اپنے نام کیے ہیں۔
خاص بات یہ ہے کہ اس شاندار کارکردگی کی بنیاد پر کالج کے 3 باصلاحیت کھلاڑیوں نے پونے میں ہونے والے آئندہ ڈویژنل سطح (Division Level) کے مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے اور باضابطہ طور پر اپنی جگہ بنا لی ہے۔
ڈویژنل سطح کے لیے منتخب ہونے والے ہونہار کھلاڑی جن میں
اول نمبر پر کامیابی حاصل کرنے والی طالبہ
جیوتی بنّے
(1500 میٹر، 3000 میٹر اور کراس کنٹری ریس)
دوم نمبر پر کامیابی حاصل کرنے والے شراوونی لونڈے
– (کراس کنٹری ریس) اور
سوم راہول اسولے
– (کراس کنٹری ریس)
ان طالبات کی اس شاندار کامیابی پر رہنمائی اور دلی مبارکباد پیش کرنے والے افراد جن میں کھلاڑیوں کے اسپورٹس ٹیچر پروفیسر سہیل شیخ،
جِم خانہ کے صدر شعبہ ڈاکٹر دتتر ے بیراجدار اور شری سدھیر راٹھوڑ کی قیمتی رہنمائی حاصل رہی۔ طلباء کی اس بہترین تیاری اور کھیل کے میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر ادارے کے چیئرمین بسلنگپا کھیڈگی، بورڈ آف ڈائریکٹرز، پرنسپل ڈاکٹر گروناتھ دھابلے، وائس پرنسپل ویدہی ویدیا، سپروائزر نیلپا بھرمشیٹی، تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے تمام کھلاڑیوں کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
امید ہے کہ آئندہ ڈویژنل مقابلوں میں بھی یہ کھلاڑی اسی طرح شاندار کامیابی حاصل کرکے کالج کے ساتھ ساتھ اپنے تعلقہ کا نام بھی روشن کریں گے۔ تمام کامیاب اور منتخب کھلاڑیوں کو مستقبل کے سفر کے لیے دل کی گہرائیوں سے ڈھیر ساری مبارکباد!

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے