कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایف ایم جی امتحان میں حافظ احمد اسامہ کی شاندار کامیابی

ملکاپور: 11/ جولائی ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق ملکاپور اردو گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، ملکاپور کے پرنسپل محمد ذاکر سر کے فرزند حافظ احمد اسامہ نے غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کے لیے منعقدہ فارن میڈیکل گریجویٹ (FMG) امتحان 2026 میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے خاندان، اساتذہ اور شہر کا نام روشن کیا ہے. حافظ احمد اسامہ نے جنوری 2026 میں بنگلہ دیش سے ایم بی بی ایس کی ڈگری کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔ طبی تعلیم مکمل کرنے کے چند ہی ماہ بعد انہوں نے جون 2026 میں منعقدہ ایف ایم جی امتحان میں کامیابی حاصل کرکے اپنی علمی استعداد، محنت اور لگن کا ثبوت دیا. قابلِ ذکر ہے کہ اس سال تقریباً 37 ہزار 500 ایم بی بی ایس گریجویٹس نے اس امتحان میں شرکت کی، جن میں سے صرف 4 ہزار 633 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اس اعتبار سے کامیابی کا تناسب تقریباً 12 فیصد رہا، جس سے امتحان کی دشواری اور سخت مسابقت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ایسے کڑے مقابلے میں حافظ احمد اسامہ کی کامیابی کو تعلیمی حلقوں نے قابلِ فخر اور قابلِ ستائش قرار دیا ہے.حافظ احمد اسامہ کی اس کامیابی پر دوستوں، اہلِ خانہ، رشتہ داروں، اساتذہ، ماہرینِ تعلیم اور شہر کی مختلف سماجی و تعلیمی شخصیات نے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے. مبارکباد دینے والوں کا کہنا ہے کہ حافظ احمد اسامہ نے یہ کامیابی اپنے عزم، مسلسل محنت اور مستقل مزاجی سے حاصل کی ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ مستقبل میں شعبۂ طب میں نمایاں خدمات انجام دیتے ہوئے انسانیت کی خدمت کا فریضہ بخوبی انجام دیں گے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے