कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انڈین ٹیلنٹ اولمپیاڈ: سوشل اردو ہائی اسکول سولاپور کی شاندار کامیابی، طالبات نے گولڈ میڈل جیت کر شہر کا نام روشن کیا

سولاپور:4؍جولائی (سلطان اختر):انڈین ٹیلنٹ اولمپیاڈ (ITO) ممبئی کے زیر اہتمام ملکی سطح پر منعقدہ باوقار اولمپیاڈ امتحان کے دوسرے راؤنڈ میں سوشل اردو ہائی اسکول، سولاپور کی طالبات نے غیر معمولی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔اسکول کی دو ہونہار طالبات ملا ثمرین عبدالغفار اور شیخ مہوش سلطان نے ریاستی سطح پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل، تعریفی سند اور نقد انعام اپنے نام کیا۔ ان کے علاوہ دیگر تین طالبات عالیہ محبوب نائیکواڑی، آرزو ایاز باغبان اور سید بی بی فاطمہ رضوان کو ان کی بہترین کارکردگی پر ‘کونسولیشن’ (حوصلہ افزائی) انعامات سے نوازا گیا، جس میں میڈل اور اسناد شامل ہیں۔طالبات کی اس شاندار اور تاریخی کامیابی پر اسکول انتظامیہ اور اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ صدر مدرس رسول چودھری، نائب صدر مدرس امتیاز شابدی، سپروائزر یاسمین شیخ، شیخ رضوان، الطاف حسین کمٹھے، کنوینر جنید شیخ، شعیب اٹھکور اور سلطان اختر سمیت تمام تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف نے کامیاب طالبات کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے