कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انجمنِ اسلام پیر محمد اردو ہائی اسکول کا دسویں جماعت میں 100 فیصد نتیجہ

کوربو عائشہ صدیقہ نے اول مقام حاصل کیا

پونے: 15؍مئی (راست) انجمنِ اسلام پیر محمد اردو ہائی اسکول نے امسال بھی دسویں جماعت کے امتحان میں 100 فیصد نتیجہ حاصل کرتے ہوئے شاندار کامیابی درج کی۔ طلبہ کی بہترین کارکردگی کے سبب اسکول نے اپنی تعلیمی روایت کو برقرار رکھا ہے۔اس سال اسکول کے تمام 103 طلبہ کامیاب ہوئے جبکہ کئی طلبہ نے امتیازی نمبر حاصل کیے۔ 90 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد بھی قابلِ ذکر رہی۔ ان میں عائشہ صدیقہ عبدالرزاق کوربو نے 97 فیصد نمبر حاصل کرکے اسکول میں اول مقام حاصل کیا۔اسکول انتظامیہ کے مطابق طلبہ کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی، والدین کے تعاون اور اسکول کی مضبوط تعلیمی بنیاد کی وجہ سے یہ کامیابی ممکن ہوئی۔ طلبہ کی لگن، محنت اور خود اعتمادی کو بھی اس کامیابی کا اہم سبب قرار دیا گیا۔اس موقع پر پرنسپل، اساتذہ اور والدین نے تمام کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے