कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں الوداعی تقریب اور تقسیمِ انعامات کا انعقاد

جلگاؤں:8؍فروری ( راست) اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں آج جماعت دسویں اور بارہویں کے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں الوداعی تقریب اور جلسۂ تقسیمِ انعامات کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر تعلیمی ماحول خوشی اور جوش و خروش سے بھرپور نظر آیا۔پروگرام کی غرض و غایت اسکول کے پرنسپل ریاض شاہ سر نے بیان کی۔ انہوں نے طلبہ کی تعلیمی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے انہیں مستقبل میں مزید محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔تقریب کے دوران اسکول کے سالانہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اور مختلف تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں میں امتیازی کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔اس موقع پر طلبہ نے اپنی تقریروں اور گیتوں کے ذریعے اپنے جذبات اور خیالات کا خوبصورت انداز میں اظہار کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔اسی موقع پر اقراء شاہین اردو ہائی اسکول کے سابق طالب علم فرحان فاروق بطورِ خاص اس پروگرام میں موجود تھے۔ ان کی تعلیمی خدمات اور کامیابیوں کے اعتراف میں انہیں نشانِ اقراء پیش کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ہر سال کی طرح اس سال بھی اقراء شاہین اردو ہائی اسکول میں جماعت دسویں کے بیسٹ اسٹوڈنٹ کے لیے لڑکیوں میں سے شیخ فریحہ محمد شاہد اور لڑکوں میں سے مقید جاوید شیخ کو منتخب کیا گیا، جنہیں انعامات دے کر عزت افزائی کی گئی۔تقریب میں مہمانِ خصوصی عبدالکریم سالار، اعجاز ملک صاحب، آصف شاہ صاحب، وسیم چودھری صاحب، انیس صاحب، طاہر شیخ صاحب، عرفان سالار صاحب، عبدالمجید زکریا صاحب وغیرہ شامل تھے۔ معزز مہمانوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے نظم و ضبط، اخلاقی اقدار اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔آخر میں اساتذہ کرام اور انتظامیہ کی جانب سے کامیاب اور الوداع ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی گئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے