कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اساتذہ کی انگریزی زبان دانی میں اضافہ کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام

پربھنی: 19؍اگست ( محمد سرور شریف ضلع نامہ نگار) اساتذہ کی انگریزی زبان دانی میں بہتری اور تدریسی صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنانے کے مقصد سے سینٹر فار ایموشنل ایکسیلنس (CEE)، پربھنی کی جانب سے ایک خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد اساتذہ کو انگریزی زبان کی تدریس کے جدید اور مؤثر طریقوں سے روشناس کرانا اور طلبہ میں انگریزی زبان کے عملی استعمال کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔اس سلسلے میں جمعہ، 22 اگست 2026 کو برائٹ اسٹار انگلش اسکول، اقبال نگر، پربھنی میں خصوصی تربیتی نشست منعقد ہوگی۔ پروگرام کا عنوان ’’انگریزی آسان بنائیں: سیکھیں، بولیں اور کامیاب ہوں!‘‘ رکھا گیا ہے۔تربیتی پروگرام میں اساتذہ کو انگریزی زبان کی تدریس کے جدید طریقۂ کار، گفتگو اور طلبہ میں انگریزی بولنے کا اعتماد پیدا کرنے کے عملی طریقوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ پروگرام میں شرکت کرنے والے اساتذہ کے لیے یہ نشست ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور کلاس روم تدریس کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے اہم ثابت ہوگی۔پروگرام کی مقررہ نشست صبح 11 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگی۔ تربیتی پروگرام کی نگرانی پروفیسر ڈاکٹر ایوب خان پٹیل (پی ایچ ڈی، انگریزی) و شعبہ انگریزی کے سربراہ، وومسن کالج آف آرٹس اینڈ کامرس، ناگپور بطور مقرر خصوصی شرکت کریں گے۔منتظمین نے اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم تربیتی پروگرام میں ضرور شرکت کریں اور انگریزی زبان کی تدریس کے جدید طریقوں سے استفادہ حاصل کریں۔ اساتذہ سے یہ بھی توقع ظاہر کی گئی ہے کہ وہ تربیت سے حاصل ہونے والی معلومات اور مہارتوں کو اپنی جماعتوں میں بروئے کار لاکر طلبہ کے اندر انگریزی زبان کے استعمال کا اعتماد پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔یہ تربیتی پروگرام اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کے ساتھ ساتھ طلبہ کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کی جانب ایک قابلِ تحسین قدم قرار دیا جا رہا ہے۔مزید تفصیلات کے لی سی ای ای کے ڈارئکٹر نجم فاروقی سر سے رابطہ کریں 9579837266۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے