कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج ملکاپور کی طالبات کی شاندار کامیابی

ملکاپور :4؍مئی(محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق بلڈھانہ ضلع کی معروف تعلیمی درسگاہ، اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج ملکاپور نے ایک بار پھر شاندار تعلیمی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایچ ایس سی امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ امسال ادارے کا مجموعی نتیجہ 90.90 فیصد رہا، جو کہ علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے. تفصیلات کے مطابق، کل 77 طالبات نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 70 طالبات کامیاب رہیں۔ نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات میں 5 نے ڈسٹنکشن، 30 نے فرسٹ کلاس، 29 نے سیکنڈ کلاس جبکہ 6 طالبات نے پاس گریڈ میں کامیابی حاصل کی. ڈسٹنکشن حاصل کرنے والی نمایاں طالبات میں الفیہ انجم عمران خان (88.33 فیصد)، ذارا خان ذاکر اشرف خان (83.33 فیصد)، بشریٰ انم محمد ذاکر (80.67 فیصد)، صالحہ فردوس ثناءاللہ خان (78.83 فیصد) اور شفاء خان شیر خان (76.83 فیصد) شامل ہیں، جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے ادارے کا نام روشن کیا. اس موقع پر ادارے کے پرنسپل محمد ذاکر سر نے کامیاب طالبات، ان کے والدین اور تدریسی عملے کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کامیابی کو اجتماعی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ادارہ اسی طرح کامیابیوں کی نئی بلندیوں کو چھوتا رہےگا. الھدیٰ سوشل و یلفیئر سوسائٹی کے اراکین نے بھی اس شاندار کامیابی پر صدر مدرس، اسٹاف طلبہ کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی کہ ادارہ مستقبل میں مزید ترقی کرے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے