कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

احسان شیراز خالد اللہ خان کا نکاح اور ولیمہ تقریب باوقار انداز میں منعقد

ملکاپور:01 /جون ( محمد احسان سر ) مالوی پورہ ، ملکاپور کے احسان شیراز خالد اللہ خان کا نکاح 31 مئی 2026 بروز اتوار صبح 11 بجے اکولہ کے ایس.ایس. فنکشن ہال میں نہایت سادگی، سنتِ نبوی ﷺ اور اسلامی شریعت کے مطابق انجام پایا. اس روح پرور اور باوقار تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور معزز شخصیات نے شرکت کی.  بعد ازاں یکم جون بروز پیر آر. کے. فنکشن ہال، ملکاپور میں ولیمہ کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ملکاپور شہر اور اطراف و اکناف سے تعلق رکھنے والے معزز شہریوں، سماجی و سیاسی شخصیات، دوست احباب اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت فرماںٔی. حاضرین نے نو بیاہتا جوڑے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خوشحال، کامیاب اور پُرسکون ازدواجی زندگی کے لیے دعا کی. اس موقع پر کھام گاؤں کے معروف صحافی مدرس اور سماجی خدمتگار واثق نوید خان، طارق اللہ خان ، مشہور وکیل ایڈوکیٹ نوید اللہ خان، ایم۔ایس.ای. بی کے ڈپٹی انجینئر آیات اللہ خان، صحافی محمد احسان سر، مدرس عرفان اللہ خان، محتسین اللہ خان ( ایم.آر )، مقتدر اللہ خان عرف راجہ مولانا، انجینئر جنید خان سمیت متعدد معزز مہمانوں نے شرکت فرمائی. ولیمہ میں مہمانوں کی پرتکلف ضیافت کی گئی جسے حاضرین نے بے حد سراہا. اس موقع پر نوشہ کے والد محترم خالد اللہ خان نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی شرکت کو اپنے لیے باعثِ عزت و مسرت قرار دیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے