कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

گنہ گار ۔۔۔

تحریر: ایمن فردوس بنت عبدالقدیر

مما نے آج اسے نہلایا ، نئے کپڑے پہنائے، اسے سفید رنگ کا کرتا پہنایا ، اس کرتے پر کالے رنگ کی ایک جیکیٹ بھی پہنائی ، آنکھوں پر کچھ سرمہ لگایا ، بچے کے سفید کرتے پر عطر بھی لگایا اور جناب محمد حسن  نمازِجمعہ ادا کرنے کیلئے تیار تھے ۔مما اپنے پیارے شہزادے کو دیکھ کر کہنے لگیں کہ میرا بچہ آپ تو چھوٹے استاد ہو ! بالکل چھوٹے پیر ذوالفقار احمد نقشبندی جیسے!!! ماشاءاللہ ۔۔ اب جاؤ بچہ ۔۔ کہیں خطبہ شروع نہ ہو جائے ؟؟؟
بچہ دو گھنٹے بعد گھر واپس آیا ۔مما نے پوچھا کہ بچہ محمد حسن، نماز پڑھ لیا ؟؟؟ محمد حسن کے چہرے پر ہوائیاں اڑنے لگیں!! اسے اپنے سفید رنگ کے کپڑے بوجھ لگنے لگے ، اور وہ کانپ گیا!!! مما نے کہا میرا بچہ کیا بات ہے؟؟ بچہ نے خاموشی اختیار کی اور اپنے کمرے میں چلا گیا۔۔۔ اب بچہ کا موبائیل فون دیکھنے کا وقت تھا۔۔ اس کی عمر نو برس تھی ، وہ یوٹیوب دیکھ رہا تھا اچانک موبائیل فون پر واٹس ایپ سے کوئی میسج آیا ۔ بچے نے انگلی سے اسے ہٹانا چاہا لیکن دیکھا کہ میسج بابا کا ہے ؟ اس نے وہیں دیکھا ، کہ بابا نے لکھا ہے کہ بیگم صاحبہ ۔۔۔۔ آج شہزادے صاحب جمعہ کی نماز ادا نہیں کی ۔۔۔ مجھے مؤذن صاحب نے کال کیا تھا ۔۔۔ بچہ بہت پریشان ہو گیا۔۔ اس نے موبائیل فون ٹیبل پر رکھ دیا ، اور بہانہ کے لیے ترکیبیں سوچنے لگا !!! کچھ دیر بعد مما آگئیں ۔
مما۔۔ بچہ ٹائیم اپ۔۔۔۔
موبائیل فون نہیں ہے، اور پہلی مرتبہ اس نے کسی ڈانٹ ڈپٹ کے بغیر موبائیل فون کو چھٹی دی ؟؟؟
مما۔۔۔ کیا بات ہے بچہ ؟؟ آپ سے کسی نے کچھ کہا؟؟ بھوک لگی ہے؟ اچھا آپ کو نیچے گارڈن جانا ہے ؟؟ جاؤ ۔۔جاؤ۔۔
مما نے واٹس ایپ کھولا تو جوں ہی میسج دیکھا تو بہت غصہ ہوگئیں!!! انھیں بہت تکلیف ہوئی!!! لیکن مما نے بچے سے کچھ نہ کہا لیکن وہ ناراض ضرور تھیں، بچہ بھی سہما سہما ہی تھا ،لیکن اس نے ابھی بھی سچ بات نہ بتائی !! مما نے اسے کھا نا بھی کھلایا بچہ خاموش ہی تھا ۔۔ نہ آج اس نے کسی بھی کام سے دلچسپی لی نہ کوئی شرارت کی ۔ بلکہ وقت سے پہلے ہی اپنے کمرے میں جاکر بستر پر لیٹ گیا !!!  اور سونے کا ڈھونگ رچایا۔۔۔ اس کی آنکھوں پر ہاتھوں کا پردہ تھا ۔۔۔ اب تو بابا بھی آگئے ۔ محمد حسن جاگ کر ساری باتیں سن رہا تھا۔۔
بابا نے کہا میرا بچہ محمد حسن کہاں ہے؟؟؟
مما۔۔ محمد حسن تو سوچکا ہے!!
بابا ۔۔ اچھا ۔۔
مما۔۔ ہاں۔۔ دیکھئے ، آج محمد حسن ، اپنے نام کی طرح حسیٖن شہزادہ لگ رہا تھا یہ تصویر دیکھیے۔۔۔
بابا۔۔ واہ ماشاءاللہ بہت خوب۔ تم نے اسٹیٹس بھی لگایا تھا نا ۔۔۔ ہیرو کی طرح۔۔ لیکن آج میرا ہیرو اتنے جلدی کیوں سوگیا؟؟؟ اور یہ اپنے کمرے میں کیوں آیا؟ آج میرے بیٹے محمد حسن کو میرے پاس نہیں سونا ؟؟ اور یہ اکیلا ؟ تم نے ڈانٹا میرے بچے کو؟؟
مما۔۔ نہیں تو۔۔
بابا۔۔اچھا یہ چاکلیٹ فریج میں رکھ دو، میرا بچہ کل کھالے گا۔۔
مما۔۔ میں نے تو نہیں ڈانٹا پھر بھی بچہ آج کچھ ناراض ضرور تھا!
بابا۔۔ ہم م م م ، ،،
بابا بچے کے قریب گئے، وہ جانتے تھے کہ یہ جاگ رہا
۔۔۔ انھوں نے بچے کے سر پر ہاتھ رکھا اور اپنی شفقت بھری محبت کا اظہار کیا ، اس کے پیشانی پر بوسہ دیا، اور کہنے لگے کہ
میرا بچہ محمد حسن۔۔
آج تم نے نماز ادا نہیں کی !!! اس کی وجہ کچھ ضرور ہوگی؟؟ یا تم نے یوں ہی وقت برباد کر دیا ہو؟؟  اللہ تعالیٰ تمہیں معاف فرمائے،آمین
بابا نے پھر اس کے سر پر ہاتھ پھیرا کہا کہ، تم نے غلطی کی ،اور اسے چھپایا ؟؟ تم ہم سے خوف زدہ تھے؟؟ ہم بھی اس رب العالمین کے گنہ گار ہیں؟؟ لیکن اللہ تعالیٰ بہت بڑے ہیں ؟ ہم یوں ایک مرتبہ معافی مانگ لیں تو ابھی مانگ لیا ،ابھی اللہ تعالیٰ نے معاف کردیا۔ ۔۔ میرا بچہ تم اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ لیتے جو ہم سے بہت محبت کرتے ہیں۔ اور ایک وعدہ کرلیتے کہ اللہ تعالیٰ میں آئندہ ایسا نہیں کروں گا!! اور میرا بچہ۔لیکن دوبارہ ایسی غلطی مت دہرانا۔۔ اورا للہ تعالیٰ سے معافی مانگ لینا۔۔ یا اللہ میرے بچے کو معاف کر دیجیے۔۔ یا اللہ ابھی یہ نادان ہے ، چھوٹا ہے ،اللہ تعالیٰ میرے بچے کو معاف فرمائیے اللہ تعالیٰ آپ تو بڑے غفور الرحیم ہیں پلیز یا اللہ میرے بچے کو نمازیں قضا کرنے سے بھی بچانا آمین ثم آمین۔۔اور اللہ تعالیٰ جب میرا بچہ محمد حسن کل جاگ جائے گا تو میں اسے بھی سوری کے لیے کہوں گا! یہ آپ سے معافی مانگ لےگا !!! میرا پیارا بچہ ۔۔۔۔
بچہ کو بابا نے اپنے گود میں اٹھایا، بڑے پیار اور محبت سے اسے اپنے کمرے میں لایا بستر پر لٹایا اور خود بھی سونے لگے اور اپنے ہاتھ پر بچہ کا سر رکھا اور اس پر کچھ دعائیں پڑھ کر پھونکنے لگے ۔۔۔۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے