कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ کے زیراہتمام ذکراللہ کا انعقاد

حیدرآباد۔24/اگست (راست) باسط افتخاری کے بموجب بروز منگل بتاریخ 25/اگست بمقام سنجری اسٹیٹ خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ روبرو جامع مسجد حضرت وطنؒ چشتی چمن منگل ہاٹ حیدرآباد میں زیرِ نگرانی گدی نشین مولانا پیرزادہ سید خواجہ کاشف اللہ حسینی بختیار عربی خلیفہ سوم افتخار المشائخ علامہ حضرت پیر افتخاری سید قادر محی الدین حسین سنجریؒ بعد نمازِ عصر حلقۂ ذکراللہ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ بعد ازاں زیرِ صدارت مولانا خواجہ اکبرالدین ذکر افتخاری نواسہ و خلیفہ حضرت پیر چشتی مرشدی سید محمد ولی اللہ حسینی کی صدارت میں محفلِ قصیدہ بردہ شریف جماعتِ بنی ہاشم و جماعتِ شیخ عبدالواہاب قادری منعقد کی جائے گی۔ بعد ازاں زیرِ قیادت عالی جناب محترم نعیم شرفی و عالی جناب محترم سید احمد حسین احتشام کے خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ میں حضور پُرنور محمد مصطفیؐ کے یومِ ولادت کے موقع پر محفلِ نعت و منقبت کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ بعد نمازِ مغرب گدی نشین سید کاشف اللہ حسینی و خواجہ اکبرالدین ذاکر افتخاری کی زیرِ سرپرستی محترم سید احمد حسین احتشام جشنِ ولادتِ سرورِ کائناتﷺکے موقع پر خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ میں آثارِ شریف موئے مبارک حضورِ اکرمؐ کی زیارت کروائیں گے۔ بعد ازاں بہ مزارِ جدّامجد مولائی مرشدی کنزالعرفان سید محمد افتخار علی شاہ وطنؒ میں چادرِ گل و عطربیزی عمل میں آئے گی۔ اس پُرنور محفل میں شہرِ دکن کی معروف معزز شخصیتیں جناب ڈاکٹر جاوید کمال، جناب لطیف الدین لطیف، جناب سید اعزاز قادری شرکت کی سعادت حاصل کریں گے۔ بعد نمازِ عشاء زیرِ نگرانی گدی نشین مولانا سید خواجہ کاشف اللہ حسینی محفلِ سماع کا انعقاد عمل میں آئے گا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے