कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

NEET (UG) 2026 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز

این ٹی اے کا اعلان ،امتحان 3؍مئی کو، درخواست کی آخری تاریخ 8؍مارچ

ناندیڑ:8؍فروری (نامہ نگار)  قومی ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نے نیشنل اہلیتی و داخلہ ٹیسٹ NEET (UG) 2026 کے لیے آن لائن درخواستوں کی باضابطہ شروعات کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ پبلک نوٹس کے مطابق ملک بھر کے تمام میڈیکل اداروں میں انڈر گریجویٹ میڈیکل کورسز میں داخلہ کے خواہشمند امیدوار اب آن لائن درخواست فارم پُر کر سکتے ہیں۔ NEET REGITRATION STARTاین ٹی اے کے مطابق نیشنل میڈیکل کمیشن ایکٹ 2019 کے تحت NEET (UG) ایک مشترکہ اور یکساں قومی سطح کا امتحان ہے، جس کی بنیاد پر MBBS کے ساتھ ساتھ BDS اور BVSc & AH کورسز میں بھی داخلہ دیا جاتا ہے۔ اسی طرح انڈین سسٹم آف میڈیسن کے تحت BAMS، BUMS اور BSMS کورسز کے علاوہ ہومیوپیتھی کے BHMS کورس میں داخلہ کے لیے بھی NEET لازمی ہے۔ اسی طرح ملٹری نرسنگ سروس (MNS) کے امیدواروں کے لیے B.Sc نرسنگ کورس میں داخلہ بھی NEET اسکور کی بنیاد پر ہوگا۔ NEET REGITRATION STARTنوٹس کے مطابق NEET (UG) 2026 کا امتحان 3؍مئی 2026 کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد ہوگا، جس کی مدت 3 گھنٹے ہوگی۔ یہ امتحان ملک بھر میں 13 زبانوں انگلش، ہندی، اردو، مراٹھی، گجراتی، بنگالی، آسامی، پنجابی، تمل، تیلگو، کنڑ، ملیالم اور اڑیہ میں لیا جائے گا۔ NEET REGITRATION STARTآن لائن درخواست فارم جمع کرنے کی مدت 8؍فروری 2026 سے 8؍مارچ 2026 (رات 9 بجے تک) مقرر کی گئی ہے، جبکہ فیس جمع کرنے کی آخری تاریخ 8؍مارچ 2026 (رات 11:50 بجے تک) ہوگی۔ درخواست فارم میں ترمیم (کریکشن ونڈو) کی سہولت 10؍مارچ سے 12؍مارچ 2026 تک فراہم کی جائے گی۔ NEET REGITRATION STARTامیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صرف آن لائن طریقہ سے سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے ہی درخواست دیں، کیونکہ کسی اور طریقہ سے بھیجا گیا فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔ درخواست دیتے وقت حالیہ پاسپورٹ سائز فوٹو، دستخط، ایڈریس پروف اور دیگر ضروری دستاویزات اپلوڈ کرنا لازمی ہوگا، جبکہ تمام ہدایات پر عمل نہ کرنے والے امیدوار نااہل قرار دیے جا سکتے ہیں۔ NEET REGITRATION STARTاین ٹی اے کے مطابق امتحانی شہر کی اطلاع، ایڈمٹ کارڈ، جوابی شیٹ، آنسر کی اور نتیجہ بعد میں سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا۔ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے امیدوار این ٹی اے کی آفیشل ویب سائٹس www.nta.ac.in اور neet.nta.nic.in ملاحظہ کر سکتے ہیں یا ہیلپ لائن نمبر 011-40759000پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے