कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قندھار شریف میں مجلسِ ذکر و درود شریف اور اصلاحِ باطن

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
﴿أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ﴾
مجلسِ ذکر و درود شریف اور اصلاحِ باطن
الحمد للہ! بتاریخ 24 نومبر 2026ء، بروز منگل، تاریخی شہر قندھار شریف، روضۃ الاولیاء میں صاحبِ نسبت بزرگ، پیرِ طریقت ولی کامل حضرت مولانا سید ضیاء الدین رحمانی مجددی (جدہ) دامت برکاتہم العالیہ(خلیفہ اعظم سلالہ امام مجدد الف ثانی حضرت ابوالنصر انس میاں فاروقی مجددی دہلوی و محدث سید شاہ فضل اللہ جیلانی قدس سرہ)کی خصوصی تشریف آوری ہو رہی ہے.
حضرت والا سلسلۂ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ کے ممتاز بزرگ ہے،اس مبارک موقع پر مسجد یکخانہ، مرکز ہتائی پورہ، قندھار شریف میں ایک روح پرور مجلسِ اصلاح و ذکر منعقد ہوگی، جس کی ترتیب حسبِ ذیل ہے:
بعد نمازِ مغرب: مجلسِ درود شریف، جس میں محدثِ جلیل حضرت شاہ رفیع الدین قندھاری رحمۃ اللہ علیہ کی سند سے دلائل الخیرات شریف کی قراءت ہوگی،مجلس کے اختتام پر حاضرین مجلس کو حضرت والا کی جانب سے دلائل الخیرات شریف کی اجازت و سند بھی عطا کی جائے گی.
بعد نمازِ عشاء: مختصر اصلاحی بیان، اس کے بعد ذکر و مراقبہ اور اختتامی دعا ہوگی.
تمام اہلِ علم، اہلِ محبت اور جمیع اہلیانِ قندھار سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس بابرکت مجلس میں شرکت فرماکر مجالسِ ذکر و درود کی برکات سے مستفید ہوں.
مقام: مسجد یکخانہ، مرکز ہتائی پورہ، قندھار شریف،ناندیڑ
نوٹ: جملہ حاضرین کے لیے طعام کا خصوصی نظم ہے.
الداعیان:
مفتی محمد توفیق مظاہری
و جمیع علماء و حفاظِ شہر قندھار
برائے رابطہ: 73851 99191

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے