कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء اسکول میں جلسہ تقسیم انعامات کا شاندار انعقاد

پربھنی:4؍فروری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) ثناءایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام اقراء اُردو پرائمری اسکول تراب الحق نگر درگا روڈ پر بھنی میں بتاریخ 03 فروری 2025 کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی ایک شاندار تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا ۔ کے۔ جی تا ہفتم جماعت کے طلباء و طالبات نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا جن میں فینسی ڈریس ،سائنس ایگزیبیشن، ڈرائنگ کمپٹیشن ،اسپیچ کمپٹیشن کے علاوہ مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے ۔جن میں بیلنس ریس ریسپی ریس تھیلا ریس کرکٹ تمام پروگرام میں موجود طلباء و طالبات نے جوش و خروش سے شرکت کی ۔ ثنا ءایجوکیشن سوسائٹی کے سیکرٹری محترم سید مجاہد علی سر نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے طلبہ کی کامیابیوں کو سراہا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ سر نے تقریب میں اس بات کا ذکر کیا کہ اسکول کی ہیڈ مسٹریس منور فاطمہ میم نے تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ طلباء و طالبات کو انعامات محترم سید مجاہد علی سر کے ہاتھوں دیے گئے ۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسکول کی ہیڈ مسٹر یس منور فاطمہ میم، زینت میم ،رضوانہ میم ، شگفتہ میم، وسیم سر اطہر سر، حفیظ سر، انور سر اربینہ میم اور نازنین میم نے بھرپور تعاون کیا اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے