कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

راجہ باغبان ؛ ووگ تھیٹر کے’’لائف ٹائم اچیومينٹ ایوارڈ‘‘ سے سرفراز

شولاپور:3؍فروری( آفرین شیخ )شہر شولاپور کے سینیئر ڈرامہ فنکار ، معروف ڈراما نگار، ہدایتکار اور سٹی ژن اُردُو ہائی اسکول کے سبکدوش صدر مدرس، آرٹ اکیڈمی و گلیکسی اسوسی ایشن کے صدر "راجہ باغبان” کو’’ووگ تھیٹر ممبئی‘‘ کی جانب سے ’’دریافت 2024 ‘‘ریاستی اُردُو ڈراما مقابلوں کے موقع پر شعبہ اُردُو ڈراما میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں "لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ2024 سے نوازا گیا۔ معروف ڈراما نگار اور ہدایتکار عدنان سرکھوت کی قیادت میں چل رہے "ووگ تھیٹر” کی جانب سے لیے گئے ریاستی بین المدارس اُردُو ڈراما مقا بلے کے جلسہ تقسیم انعامات کے موقع پر ، انجمن اسلام ممبئی کے چیئرمن ، پدم شری ظہیر قاضی اور ممتاز پولیس آفیسر قیصر خالد کے دستِ مبارک "راجا باغبان” سر کو یہ اعزاز تفویض کیا گیا۔ بھارتی ودیا بھون ممبئی میں بتاریخ 22 جنوری 2025کو منعقد کیے گئے اس پروگرام میں شیخ عبد اللہ ، زاہد خان ، ذاکر خان ، ووگ تھیٹر ممبئی کے سربراہ ، معروف فنکار ، ہدایتکار اور اداکار عدنان سرکھوت کے علاوہ دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔ راجا باغبان سر کو تفویض کیے گئے اس ایوارڈ کے مدّ نظر ، مشہور و معروف ڈراما نگار اسلم پرویز ، اقبال نیازی ، رجب جعفری، مجیب خان ، سراج دلار ، شاداب رشید ، عرفان برڈی ، کے ساتھ ساتھ شہر شولاپور کے ڈراما فنکاران ، بالخصوص ساحر نداف، تحسین احمد شیخ ، ڈاکٹر ہارون رشید باغبان ، انتخاب شیخ، اعجاز شیخ ، ڈاکٹر شفیع چوبدار ، وجاہت عبدالستار ، مزمل شیخ ، یوسف عالم صدیقی ، اسحٰق باٹگھر، صادق باغبان ، ذوالکفل باغبان ، عرفان لالکوٹ ، آصف اقبال شیخ ، مُحمّد ایاز شیخ ، محمود نواز ، سرفراز بلولخانی ، مجید شیخ، عمر فاروق ، حارث لالکوٹ اور دیگر شخصیات نے راجہ باغبان سر کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے