कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آر-سی ماہم جونیئر کالج آف ایجوکیشن میں شیلڈ واسناد کی تقسیم کی پروقار تقریب کا کامیاب انعقاد

ممبئی:3؍فروری ( بذریعہ ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف) آر-سی ماہم جونیئر کالج آف ایجوکیشن میں ممبئی کے تمام میڈیم کے سرکاری وامدادی ڈی-ایل-ایڈ کالجس میں کامیاب طلباء و طالبات کا سرسوتی سوت سمان کے ذریعے نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ ایک شاندار تہنیتی جلسہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا -جس میں طلبہ کی تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے اسناد تقسیم کئے گئے-اس تقریب کا بنیادی وصف یہ رہا کہ ممبئی کے ممتاز ماہر تعلیم اور بی ایم سی کے ایجوکیشن آفیسر محترم جناب راجیش بھیمشنکر کنکال سر بحیثیت مہمان خصوصی وصدر شامل رہے اور بحیثیت مہمان اعزازی محترمہ الماس افروز صاحبہ(بی-او سیکنڈری سیکشن ایم سی جی ایم)شریک رہی-تقریب کا آغاز سال اول کے مشاہد رضاخان اقراء اور صالح کلثوم کی قرأت مع مراٹھی وانگریزی ترجمہ سے ہوا- مہمانان وتمام کالجس کے پرنسپل حضرات نے شمع روشن کی-پانڈورنگ کھرات سر نے سال اول کے طلبہ کے ساتھ خوبصورت آواز میں استقبالیہ گیت پیش کیا- پروفیسر قادری عائشہ نے مہمانان کا تعارف پیش کیا-پرنسپل ایسوسی ایشن کے صدر جناب گائیکواڑ نے محترم راجیش کنکال سر کی خدمت میں گلدستہ وہدیہ پیش کیا-اور محترمہ الماس افروز صاحبہ کا استقبال انجمن ماہم کی پرنسپل ڈاکٹر روبینہ صاحبہ نے ہدیہ وگل پیش کرتے ہوئے کیا-تقریب کے اغراض ومقاصدمحترم گائیکواڑ سر نے بیان کئے-اس کے بعد انعامات کا سلسلہ شروع ہوا-تمام میڈیم کے تقریبا 500 سے زائد طلبہ و طالبات نے انعام اول،دوم، سوم اور ترغیبی انعامات حاصل کئے ۔ مہمان خصوصی جناب راجیش کنکال سر نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے طلبہ کی کامیابیوں کو سراہا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا-آپ نے کہا کہ ایسی تقریبات طلبہ کو مثبت طرز فکر،محنت اور لگن کے ساتھ اپنے اہداف حاصل کرنے کی تحریک فراہم کرتی ہیں- محترمہ الماس افروز صاحبہ نے کہا کہ طلبہ کی کامیابی صرف ان کی محنت کا نتیجہ نہیں بلکہ اس میں اساتذہ اور والدین کا تعاون بھی شامل ہے اور کہا کہ انعامات کی تقسیم بچوں کے اندر مزید بہتر کارکردگی کا جذبہ پیدا کرتی ہے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارتی ہے طلبہ کا جم غفیر ہجوم تقریب کی کامیابی کا ضامن رہا -تقریب میں محترمہ سائرہ خان صاحبہ(پرنسپل امام باڑہ )محترمہ ڈاکٹر روبینہ صاحبہ (پرنسپل انجمن ماہم )محترمہ میمونہ صاحبہ(پرنسپل انجمن خیرالاسلام )اور دیگر میڈیم کے تمام پرنسپل حضرات شامل رہے آر-سی ماہم ڈی-ابل-ایڈ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر خالد احمد خان نے جملہ اسٹاف وز یر تربیت معلمین کی مددسے تقریب کی جوش و خروش کے ساتھ تیاریاں کی-نظامت کے فرائض آر-سی ماہم ڈی-ابل-ایڈ کالج کی فعال پروفیسر قادری عائشہ نے انوکھے انداز میں انجام دیئے -تقریب کے آخر میں محترمہ میمونہ صاحبہ نے فرض شکریہ ادا کیا اور اس نادرالمثال تقریب کا کامیاب اختتام راشٹرگیت پر ہوا-

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے