कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عارف محمد خان کو خاندیش نامہ مثالی مدرس ایوارڈ تفویض

جامنیر :3؍فروری (راست) جامنیر سے شائع ہونے والے اردو ہفتہ روزہ خاندیش نامہ کی پہلی یوم تاسیس کے موقع پر مختلف شعبہ جات سے وابستہ ناموروں کو خاندیش نامہ مثالی ایوارڈ تفویض کی پر وقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔پروگرام کی صدارت مولونا عمران مظہری نے فرمائی جبکہ مفتی عبدالرؤف ، مفتی مسعود اختر ، عبدالمجید زکریا ، اقراء کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار ، سابق اردو اکادمی رکن اسلم تنویر ، اسرار احمد خان ، صابر مصطفی آبادی مہمانان خصوصی کے طور موجود تھے۔ذکریٰ اسکول جامنیر میں ہوئے اس پروگرام کا آغازتلاوت قرآن پاک سے ہوا۔بعد ازاں ایڈیٹر عمران خان اور اخبار ھذا کی مجلس مشاورت و ٹیم نے مہمانان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس تقریب میں عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول کے فعال و متحرک معلم جناب عارف محمد خان کومثالی مدرس ایوارڈ معزز مہمانان کے ہاتھوں تفوض کیا گیا۔جس میں ایک خوبصورت ٹرافی،توصیفی سند ،شال و گل شامل ہے۔اس اعزازیہ پر اقرا کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار نے موصوف کو مبارکباد پیش کی۔اسی کے ساتھ ہیڈ ماسٹر و جملہ اسٹاف نے بھی عارف سر کو مبارکباد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے